اسلام آ باد( آ ئی این پی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے خبردار کیا ہے کہ پی ایس ایل میں اگر نواز شریف اور شہباز شریف نے میرے خلاف کسی مستی کی کوشش کی تو زندگی بھر انہیں بھگتنا پڑے گا۔ہفتہ کو زراداری ہا ؤس کے باہر پی سی ایل شرکت اور اے پی سی میں اس پر بات ہونے سے متعلق میڈیا کے استفسار پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ مجھ سے اجلا س میں سابق صدر آ صف علی زرداری نے
پو چھاکہ پی ایس ایل کا فائنل میچ کیوں دیکھنے جا رہے ہیں اس کا نواز شریف کو فائدہ ہو گا۔ میں نے جواب دیا کہ پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کے حوالے سے زبان کر چکا ہوں اس لئے جاؤں گا۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ اگرپی ایس ایل میں اگر نواز شریف اور شہباز شریف نے میرے خلاف کسی مستی کی کوشش کی تو زندگی بھر اسے بھگتنا پڑے گا۔