لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل اپنے شروعات سے ہی خوفناک ہنگاموں کی نذررہا۔کبھی سپا ٹ فکسنگ کی خبریں ملیں تو کبھی پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کی کوشش کو سبو تاژ کر نے کی بھارتی سازش انکشاف ہوا اورپھر پاکستان میں پے در پے حملوں سے یہ باور کرانےکی کوشش کی گئی کہ پاکستان ایک غیر محفوظ ملک ہے
اور یہاں انٹرنیشنل ایونٹس کرانا حماقت ہوگی ۔ تاہم تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپرلیگ کافائنل لاہورمیں کھیلاجائے گا۔اس سلسلے میں پی ایس ایل کے چیرمین نجم سیٹھی نے بتایاہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے فائنل میچ دیکھنے کی دعوت قبول کرلی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کی تمام فرنچائززنے لاہورمیں فائنل کھیلنے پرآمادگی ظاہرکردی ہے ۔انہوں نے کہاکہ فائنل پرفول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔