اسلام آباد (آن لائن) حکومت اور اپوزیشن نے امریکہ کی جانب سے ڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کو امریکہ کا ویزہ جاری نہ کرنے کا معاملے پر (پیر ) سے شروع ہونے والے سینٹ اجلاس میں بھر انداز میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ن )، ایم کیو ایم نے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں گے۔ ڈپٹی چیئر مین عبد الغفور حیدری سینٹ کے اجلاس
میں وضاحت دیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ حکمران اتحا میں شامل جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی رہنما اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ کو امریکہ کی جانب سے ویزہ جاری نہ کرنے کا معاملہ حکومتی ایوانوں زیر بحث بن گیا ہے جس کے بعد جمعیت علماء اسلام (ف) کے کردار پر بھی سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں۔ سیاسی جماعتیں سینٹ اجلاس میں اس معا ملے کو بھر پور انداز میں اٹھائیں گی جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے اس معاملہ پر تحریک پیش کئے جانے کا امکان ہے،ذرائع نے بتایا کہ حکومتی اور اپوزیشن کے رہنمائوں کے رابطے ہوئے ہیں اور اس معاملے پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔