اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں جب ہیئرنگ ہوتی ہے تو کورٹ کے معاونین اس کو تیار کرتے ہیں اور اس کا ڈیٹا کمپیوٹر میں درج کیا جاتا ہے۔ اس وقت حکومت سپریم کورٹ کے کمپیوٹرز کے سسٹم میں گھسی ہوئی ہے اور وہاں سے ہر چیز چوری کی جاتی ہے۔ ایک ایک چیز کو دیکھا جاتا ہے کہ
اس میں کیا ہے اور آج کیا لکھا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کا ڈیٹا چوری کیا جا رہا ہے اور یہ کام حکومت کر رہی ہے۔ اس ڈیٹے کو باریک بینی سے چیک کیا جاتا ہے کہ اس میں کیا کیا لکھا گیا ہے۔ حکومت کے خوف ہے کہ آگے جا کر کیا ہونا ہے۔ اس لئے حکومت کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ اس کیس کو دوبارہ شروع نہ ہونے دے۔