بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

چارٹرڈ طیارے پر گھومنے والے سڑکوں کی اہمیت کیا جانیں؟وزیر اعظم

datetime 3  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ چارٹرڈ طیارے اورہیلی کاپٹر پر گھومنے والے سڑکوں کی اہمیت کیا جانیں؟سڑک ہوگی تو ہسپتال، تعلیمی ادارے بنیں گے اور لوگ قریب آئیں گے ٗ ہمارا ایجنڈہ ترقی ہے ٗدھرنوں پر یقین نہیں رکھتے ٗ مخالفین کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ ترقی کے میدان میں ہمارا مقابلہ کریں ٗملک میں مذہب اورسیاست کے نام پر نوجوانوں کو برباد کرنیوالوں کی کمی نہیں ٗ 2013میں کئے گئے وعدے

 

پورے کررہے ہیں ٗ 2018تک تمام وعدے پورے ہونگے ٗپاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ہزاروں لوگوں کو روزگار مل رہا ہے ٗمجھے یقین ہے 2019 تک کراچی تا پشاور 6 رویہ موٹر وے مکمل ہوجائے ہوگی ٗ اگلے سال کے شروع تک 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی ۔ جمعہ کو وزیراعظم محمد نوازشریف کراچی ۔حیدر آباد ایم نائن کے تکمیل شدہ حصہ کے افتتاح کیلئے کراچی پہنچے پرسندھ کے گورنر محمد زبیر ‘ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ان کا شاندار استقبال کیااس موقع پر سینیٹر مشاہد اللہ خان اور مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنماء اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ٗوزیراعظم محمد نواز شریف نے کراچی حیدرآباد موٹروے ایم نائن کے مکمل کئے گئے75کلو میٹر طویل اور 6رویہ حصے کا افتتاح کیا ٗ136 کلو میٹر طویل ایم نائن کے سیکشن کے4 انٹرچینج ہیں جن میں دادا بھائی ‘ انڈسٹریل ویلی‘ نوری آبادی اور تھانوبولا خان انٹرچینج شامل ہیں۔ان انٹرچینجز سے کیر تھر نیشنل پارک ‘کینجھر جھیل اور تھانو احمد خان سمیت مختلف علاقوں تک رسائی حاصل ہوگی۔نوری آباد اور دمبہ گوٹھ پر5 پل اور2 ٹراما سینٹر بھی تعمیر کئے گئے ہیں۔136 کلومیٹر طویل کراچی حیدرآباد موٹر وے منصوبہ 17ستمبر2015کو شروع کیا گیا جس کی تکمیل آئندہ سال مارچ میں متوقع ہے اور اس پر 36 ارب روپے لاگت آئے گی۔حکومت ہائی ویز اور موٹر ویز کے مختلف منصوبوں پر 1200 ارب روپے خرچ کر رہی

 

ہے جس سے ملک کا اقتصادی منظرنامہ تبدیل ہو جائے گا۔زیر تعمیر موٹر ویز میں تھاکوٹ حویلیاں ، لاہور عبدالحکیم ایم تھری ، سکھر ملتان ایم فائیو ،گوجرہ شورکوٹ اور شورکوٹ خانیوال شامل ہیں۔ان منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں موٹر ویز کی مجموعی طوالت 2 ہزار کلومیٹر تک پہنچ جائے گی۔ترجمان این ایچ اے کے مطابق کراچی حیدرآباد ایم نائن موٹر وے کے تیارشدہ 80 کلو میٹر حصے پر فی کلو میٹر ٹول ادا کرنا ہوگا

 

اورموٹر وے پر ویگن کا نیا ریٹ 2 روپے 58 پیسے فی کلو میٹر ہوگا۔نوری آباد کے مقام پر افتتاح سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انہیں اس بات پر خوشی ہے کہ منصوبے کا 60 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ تعمیر وطن کے سفر میں آج ایک نیاسنگ میل عبور کرنے جارہے ہیں، کراچی حیدر آباد موٹر وے کا افتتاح بھی اس سلسلے کی کڑی ہے، راستہ مشکل ہو تو منزل تک

 

رسائی بھی مشکل ہوجاتی ہے، اس لیے منزل تک پہنچنا ہے تو پہلے راستوں کو آسان بنانا ہو گا، فاصلے کم ہوتے ہیں تو لوگ قریب آتے ہیں۔ نواز شریف نے کہاکہ ہم نے 2013 میں جو وعدے کیے تھے انہیں پورا کررہے ہیں اور 2018 تک تمام وعدے پورے ہوں گے۔نواز شریف نے کہاکہ ملک میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنے مفاد کیلئے کبھی مذہب اور کبھی سیاست کے نام پر نوجوانوں میں ہیجان پیدا کرتے ہیں، ان کے اخلاق کو برباد

 

کرنے کی کوشش کرتے ہیں ٗ ہمیں اپنی نئی نسل کو ایسے عناصر سے بچانا ہے ٗ عوام جانتے ہیں کہ یہ لوگ نوجوانوں اور قوم سے مخلص نہیں ہیں لہذا ہمیں اپنی نئی نسل کو ایسے لوگوں سے بچانا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ جب معیشت مستحکم ہوتی ہے اور نوجوانوں کو ملازمتیں اور کام ملتا ہے تو ان کا استحصال کرنا مشکل ہوجاتا ہے ٗمعیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہورہی ہے اور ساری دنیا اس کی معترف ہے، عالمی مالیاتی ادارے تسلیم

 

کررہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان میں عالمی معیار کی موٹروے بن رہی ہے ٗدوسری جانب ملتان سکھر موٹروے کا کام بھی شروع ہوچکا ہے ٗ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) سے ہزاروں لوگوں کو روزگار مل رہا ہے۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ 2019 تک کراچی تا پشاور 6 رویہ موٹر وے مکمل ہوجائے ہوگی۔وزیر اعظم نے کہاکہ چارٹرڈطیارے اور ہیلی کاپٹر پر سفر کرنے والے سڑکوں کی اہمیت نہیں

 

جانتے،سڑک ترقی کا پہلا زینہ ہوتا ہے ٗسڑک ہوگی تو ہسپتال، تعلیمی ادارے بنیں گے اور لوگ قریب آئیں گے’۔ملک میں بجلی کی کمی اور لوڈ شیڈنگ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بجلی ہم سے روٹھ گئی تھی لیکن ہم اسے واپس پاکستان میں لانے تک کامیاب ہوگئے ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف نے اگلے سال کے شروع تک 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہونے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہاکہ ہم ماضی میں نہیں

 

رہتے، ہمیں آگے کا سوچنا ہے کہ پچاس سال میں کتنی بجلی کی ضرورت ہوگی، کم قیمت پر بجلی بنائی جارہی ہے اور شمسی، ہوائی اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹس سے بجلی پیدا کی جارہی ہے۔نواز شریف نے کہاکہ ضرورتیں زیادہ اور وسائل کم ہیں تاہم گذشتہ تین سال کے دوران وسائل کا اضافہ ہوا ہے جسے ہم عوام کی فلاح پر صرف کررہے ہیں۔دھرنوں پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ ہمارا ایجنڈہ ترقی ہے، ہم دھرنوں پر

 

یقین نہیں رکھتے اور مخالفین کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ ترقی کے میدان میں ہمارا مقابلہ کریں۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ آج لوگ اپنی آنکھوں سے ایک نیا پاکستان تعمیر ہوتا دیکھ رہے ہیں، موٹر وے اور میٹرو اب خیالی باتیں نہیں رہیں ٗہم نے اس خواب کو تعبیر دی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ تعمیر ایک وژن کا تقاضا کرتی ہے، قوم کی تعمیر کھیل نہیں اس کیلئے وژن، جذبہ اور عوام سے محبت ضروری ہے اور اسی کے تحت ہم نے 3 سال پہلے تعمیر پاکستان کے سفر کا آغاز کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…