جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

کراچی آپریشن پہلے کی طرح جاری رہے گا اور ۔۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 20  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن جاری رہے گا اور اس حوالے سے حکمت علمی یا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کے دورے کے دوران تاجر برادری اورصنعت کاروں سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران آرمی چیف نے

 

تاجر برادری کو یقین دہانی کرائی کہ شہر سے جرائم کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ’شہر سے جرائم کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا‘۔آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی میں امن کی بحالی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے، جب کہ کراچی آپریشن کے حوالے سے حکمت عملی برقرار رہے گی، اس میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کاروباری حضرات کو اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ امن و امان کی بہتری سے کراچی میں کاروبار اور سرمایہ کاری کو فائدہ پہنچے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی جوانوں،رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور افسران سے جاری آپریشن کے حوالے سے خطاب کیا۔آرمی چیف نے دہشت گردی، ٹارگیٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں نمایاں کمی کے لیے کی جانے والی کوششوں کی بھی تعریف کی۔اس موقع پر آرمی چیف نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ شہر میں مستحکم امن برقرار رکھنے کی کوششیں بلاروک ٹوک جاری رہیں گی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے مزید کہا کہ فوج ان تمام سرکاری اداروں خصوصی طور پر سندھ پولیس اور سول ایڈمنسٹریشن کی حمایت برقرار رکھے گی جو کراچی آپریشن میں حصہ دار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…