جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

قطری شہزادے کی گاڑی پر خوفناک حملہ کتنے افراد زخمی ہو گئے؟ حملہ آور کون تھے؟

datetime 16  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسیٰ خیل(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں نامعلوم افراد نے قطری شہزادے کے قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق اتوار کی شام مسلح افراد نے قطری شہزادے کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں قافلے کی حفاظت پر مامور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مجید دستی سمیت دیگر دو سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ضلعی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدے دار محمد یاسر نے بتایا کہ حملے میں قطری شہزادہ محفوظ رہے اور انہیں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔عہدے دار کا کہنا ہے کہ 20 مشتبہ افراد کے خلاف حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ‘ملزمان میں لیویز کے بھی بعض اہلکار شامل ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ابوظبی سے نایاب پرندے تلور کے شکار کے لیے آنے والی شکاریوں کی ٹیم جس کی سربراہی شہزادہ شیخ سیف بن زاید النہیان کررہے تھے، ان کے قافلے پر بھی پنجگور کے قریب مسلح افراد نے حملہ کردیا تھا۔اس حملے میں قافلے میں شامل دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔اس علاقے کے تحصیل دار کا کہنا تھا کہ فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھاگنے پر مجبور ہوگئے تھے۔کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…