اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کے نئے لارجر بنچ میں سماعت ہوئی جس میں جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ہم نے نیا بنچ بنایا ہے اور اس سلسلے میں تمام دستاویزات کا جائزہ لیا جائے گا، نعیم بخاری نے اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں عدالت کے نئے بنچ پر کوئی اعتراض نہیں جس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ اگر آپ کو اعتراض نہیں تو آپ میڈیا پر بیان بازی سے گریز کریں ، جواب میں نعیم بخاری نے کہا کہ میں نے نئے بنچ سے متعلق میڈیا پر کوئی گفتگو نہیں کی۔