اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم نے اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق مقدمے کی سماعت سے معذرت کر لی جس کے بعد مقدمے کی سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں اورنج لائن ٹرین منصوبہ کے حوالے سے دائر کردہ درخواست میں کیس کی سماعت کرنیوالے بنچ کے اہم ترین رکن جسٹس امیر ہانی مسلم نے معذرت کرلی ہے جسکے بعد اس کیس کی سماعت کرنیوالا بنچ ٹوٹ گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس امیر ہانی مسلم نے مقدمہ سننے سے معذرت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی ۔ان کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر یہ کیس نہیں سن سکتا۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے وکیل نے استدعا کی کہ اس کیس کو دوبارہ جلد سماعت کے لئے لگایا جائے جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ جب میں کیس سن ہی نہیں رہا تو تاریخ کیسے دے سکتا ہوں۔ بینچ ٹوٹنے کے باعث اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرتے ہوئے نیا لارجر بینچ تشکیل دینے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
سپریم کورٹ کے سینئر جج نے ہاتھ کھڑے کر دیے اہم ترین مقدمہ کی سماعت کرنیوالا بنچ ٹوٹ گیا
2
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں