ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

مخالفین ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کے بجائے ملکی تعمیرمیں کردارادا کریں، ممنون حسین

datetime 17  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)صدرمملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ معاشی استحکام کے بغیر بنیادی سہولتوں کی فراہمی ممکن نہیں اور مخالفین ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کے بجائے ملکی تعمیر میں کردارادا کریں،دہشت گردی کے خلاف عوام اورافواج کی قربانیوں اورجرات مندی پرفخر ہے، سمندر اور آبی گزر گاہیں پاکستان کی طاقت ہیں،سمندری تجارت کے فروغ کے لیے فنی استعداد پر بھر پور توجہ دی جائے،سی پیک منصوبہ دنیا میں تعمیر وترقی کے عظیم انقلاب کا پیش خیمہ ہے۔
ان خیالات اظہار انہوں نے ہفتہ کوپاکستان میرین اکیڈمی کی 53ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ ان کے لئے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت باعث مسرت ہے، وقت کے ساتھ سمندروں کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ پاکستان کے سمندراورآبی گزرگا ہیں امید کی نئی کرن بن کرابھررہی ہیں۔آنے والے دنوں میں مزید کامیابیاں ملیں گی، میرین اکیڈمی کے جوانوں نے مختصر وقفے میں بہترین کام کیا ہے، میرین اکیڈمی کے قیام کا مقصد سمندری حدود کا تحفظ ہے کیونکہ سمندراورسمندری راستے ملک کی معیشت میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔
صدرمملکت نے کہا کہ معاشی استحکام کے بغیر بنیادی سہولتوں کی فراہمی ممکن نہیں، اس لیے مخالفین ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کے بجائے ملکی تعمیر میں کردار ادا کریں، دہشت گردی کے خلاف عوام اورافواج کی قربانیوں اورجرات مندی پرفخر ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام ترقی اور خوشحالی کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو ہٹادیں گے جب کہ پاکستان سیاسی، دفاعی، معاشی میدان میں موثر کردار ادا کرنے کے لیے پر تول رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ وسائل کا صحیح استعمال قومی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔سی پیک منصوبے نے چین اور گوادر کو ملا دیا ہے۔
سی پیک منصوبہ سے پورا خطہ مستفید ہو گا۔صدرمملکت نے کہاکہ پاکستان میں امن وامان قائم کرنے کے لیے ہم نے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں۔پاکستان میں منفی طاقتیں دم توڑ رہی ہیں۔صدر ممنو ن حسین نے کہاکہ بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہم سب کو یکسوں ہونا ہو گا۔میرین اکیڈمی کا وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو تربیت دینا احسن قدم ہے ۔مالدیپ کے کیڈٹس کا آئندہ میریں کورس میں شامل ہونا خوش آئند ہے۔قبل ازیں صدر ممنون حسین نے پاکستان میرین اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کی اور نمایاں کارکردگی پر کیڈٹس کو اعزازات بھی دیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…