جمعہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2024 

چین کے ساتھ اگر تعلقات خراب ہوئے تو پھر کیا خطرناک واقعات رونما ہو سکتے ہیں؟ اوباما نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

datetime 17  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ دیگر دو ممالک کے دوطرفہ تعلقات کی اس قدر نمایاں حیثیت نہیں ہے جتنی امریکہ اور چین کے تعلقات کی ہے اور اگر چین اور امریکہ کے تعلقات خراب ہو ئے تو سب کچھ بگڑ جائے گا ،چین اور امریکہ کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی وجہ سے بین الاقوامی معیشت ، قومی سلامتی اور عالمی معاملات میں چین کا بڑھتا ہوا کردار کے علاوہ بہت کچھ داؤ پر لگا ہواہے ، اس لئے شاید اور کوئی ایسے دو ملک نہیں جن کے دوطرفہ تعلقات کی اس قدر اہمیت ہو۔یہ بات امریکی صدر باراک اوباما نے اس سال کی اپنی آخری پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ تعلقات ٹوٹ جاتے ہیں یا ان میں کوئی تنازعہ پیدا ہو جاتا ہے تو ہر ایک کو اس کا نقصان ہوتا ہے۔یاد رہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ماہ کے آغاز میں تائیوان کے تسائی لانگ وین کی طرف سے ایک ٹیلی فون کال وصول کی تھی ، ٹیلی فون کال کے بعد وائٹ ہاؤس نے ایک بار پھر ایک چائنا پالیسی کے اپنے موقف کا اعادہ کیا ،یہ بین الاقوامی برادری کی طرف سے عالمی سطح پر تسلیم کیا جا چکا ہے کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور مین لینڈ اور تائیوان ایک ہی چین سے تعلق رکھتے ہیں ، چین کی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ تائیوان کیلئے ایک چین پالیسی سے مکمل وفاداری غیر ممالک یا بین الاقوامی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے بنیادی شرط ہے ۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…