اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ 16 دسمبر کا دن اس تکلیف دہ سانحہ کی یاد دلاتا ہے ‘ آج کے دن بے رحم دہشت گردوں نے معصوم طالب علموں کو شہید کردیا تھا‘ درندہ صفت سنگدل دشمنوں نے آج کے دن سکول کے بچوں کو بربریت کا نشانہ بنایا‘ ہم آج کے دن کے دکھ کو کبھی نہیں بھول سکتے‘ پوری قوم دکھ کے اس لمحے میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے‘ پاکستانی قوم اور قیادت نے اے پی ایس واقعہ کے بعد دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا۔
جمعہ کو سانحہ اے پی ایس کی دوسری برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پوری قوت استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ چھوٹے فرشتوں کو شہید کرنے والوں سے رحم نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ ہم نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کردیا۔ ہم نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ۔ بقا کی اس جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں۔ قوم یقین رکھے کہ ہم اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر چھوڑیں گے۔
چھوٹے فرشتوں کو شہید کرنے والوں سے رحم نہیں کیا جائے گا, محمد نواز شریف
16
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں