پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کا اتحاد،اہم سیاسی رہنما نے حیرت انگیزاعلان کردیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مستقبل میں چچا بھتیجا مل کر الیکشن لڑیں گے، شریف برادران کا مستقبل تاریک ہے، 27 دسمبر کے بعد دمادم مست قلندر ہوگا، آصف زرداری کسی سے ڈیل کرکے باہر نہیں گئے وہ علاج کے لیے باہر گئے تھے جب چاہیں واپس آسکتے ہیں۔بلاول کے مطالبات جمہوی ہیں اور اپنے جمہوری مطالبات منوانے کے لیے وہ عوام میں جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پیپلزپارٹی سندھ کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ آصف زرداری جب چاہیں گے وطن واپس آئیں گے ان کی وطن واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے ۔جب حق آئے گا تو باطل بھاگ جائے گا ۔ آصف زرداری حق پر ہیں وہ ملکی سیاست میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ انکل بولنے پر کوئی ناراض ہوتا ہے تو اسکی مرضی، آگے چل کر انکل اور بھتیجا سب ملکر انتخابات میں حصہ لیں گے ۔ بلاول بھٹوزرداری یوٹرن لینے والے نہیں وہ جو کہتے ہیں کر گزرتے ہیں اپنے سیاسی اعلانات پر عملدرآمد بلاول کا خاصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران کا مستقبل تاریک دیکھ رہا ہوں۔ وہ سعودیہ میں ہونگے یا جیل میں ۔ میری دعا ہے کہ وہ جیل نہ جائیں ۔ ستائیس 27 دسمبر کے بعد دمادم مست قلندر ہوگا۔ مخالفین کو پتہ چل جائے گاکہ بلاول ابھی بچہ نہیں ۔ ستائیس دسمبر سے چلنے والی تحریک کا جو بھی جماعت حصہ بنے گی ساتھ لیکر چلیں گے ۔ عمران خان کا احترام کرتاہوں انہیں بھی چاہئے کہ وہ جب کسی کے لیے بات کریں تو احترام ملحوظ خاطر رکھیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ایسا وزیر خارجہ چاہتے ہیں جو بھارت اور دوسرے ممالک کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کرسکے اور قومی مفادات کا تحفظ کرسکے ۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…