اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے معروف مبلغ اور نعت خواں جنید جمشید کے جسد خاکی کو پاک فضائیہ کا گارڈ آف آنر۔ تفصیل کے مطابق جنید جمشید کے جسد خاکی کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا ہے۔
جنید جمشید اپنی شدید خواہش کے باجود نظر کی کمزوری کے باعث پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار نہیں کر سکے تھے۔
جنید جمشید کے جسدخاکی کو پاک فضائیہ کے C-130 طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کیا جائے گا۔ جنید جمشید کے نماز جنازہ میں ایئر چیف مارشل سہیل امان نے بھی شرکت کی ہے۔
نور خان ایئر بیس پر جنید جمشید کی نماز جنازہ ادا کی گئی ہے۔ جنید جمشید کے جسد خاکی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر رکھا گیا ہے۔