پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹرمپ انتظامیہ سے قریبی تعاون اور مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں ،پاکستان

datetime 14  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ خطے میں امریکی کامیابی کے لئے پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی،دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور ٹرمپ کے نظریات ایک جیسے ہیں،خطے کے مسائل کے حل کے لیے پاک امریکا تعلقات کا ہموار رہنا ضروری ہے ،پاکستان ٹرمپ انتظامیہ سے قریبی تعاون اور مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتصادی رابطوں میں دلچسپی وزیراعظم نوازشریف کے وژن سے مماثلت رکھتی ہے، ٹرمپ انتظامیہ پاکستان آئے اور دہشت گردوں سے پاک کرائے گئے علاقے دیکھے، اگر کوئی دہشتگردی میں ملوث ہے تو پاکستان میں اس کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، دہشتگردی میں ملوث عناصر کو ختم کرکے ہی دم لیں گے، پاکستان کے روس کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات بھارت کے امریکہ کے ساتھ قریبی فوجی تعلقات کا نتیجہ نہیں ہیں،یف 16طیاروں کی فراہمی روکے جانے پر پاکستان نے دیگر آپشنز پر غور کیا، امریکا جو بھی اقدام کرے اسے ذہن میں رکھنا چاہیے کہ خطے پر اثرات کیا ہوں گے؟ ۔
امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹرمپ انتظامیہ سے قریبی تعاون کا خواہاں ہے اور خطے کے مسائل کے حل کے لیے پاک امریکا تعلقات کا ہموار رہنا ضروری ہے ۔طارق فاطمی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور ٹرمپ کے نظریات ایک جیسے ہیں اور دہشت گردوں کے لئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کو پاکستانی قربانیوں سے اچھی طرح آگاہ کیا اور انہیں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کو پاکستان میں دہشت گردوں سے خالی کرائے گئے علاقے دیکھنا چاہئیں تاکہ انہیں پاکستانی کاوشوں کا ٹھیک سے اندازہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں ہی کاروباری پس منظر کے حامل ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتصادی رابطوں میں دلچسپی وزیراعظم نوازشریف کے وژن سے مماثلت رکھتی ہے، وزیراعظم نواز شریف کے برسراقتدار آنے کے بعد سے پاک امریکا تعلقات معمول پر ہیں۔ اس لئے ہم موجودہ امریکی انتظامیہ سے اچھے روابط کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ٹرمپ انتظامیہ پاکستان آئے اور دہشت گردوں سے پاک کرائے گئے علاقے دیکھے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا کہ اگر کوئی دہشتگردی میں ملوث ہے، تو پاکستان میں اس کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہم دہشتگردی میں ملوث عناصر کو ختم کرکے ہی دم لیں گے۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں امریکی کامیابی کے لیے پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی ہے۔ طارق فاطمی نے کہا کہ نواز شریف تمام ممالک سے معاشی روابط چاہتے ہیں۔ اس لیے روس سے تعلق بڑھایا۔ پاکستان روس کے ساتھ معاشی اور فوجی تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے۔ پاکستان کے روس کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات بھارت کے امریکہ کے ساتھ قریبی فوجی تعلقات کا نتیجہ نہیں ہیں۔ایف 16طیاروں کی فراہمی روکے جانے پر پاکستان نے دیگر آپشنز پر غور کیا۔ امریکا جو بھی اقدام کرے اسے ذہن میں رکھنا چاہیے کہ خطے پر اثرات کیا ہوں گے؟۔طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان کے پاس تقریباً تمام ہتھیار امریکی ساختہ ہیں اور ایسا ہی ہم چاہتے ہیں۔ ہماری پہلی ترجیح ہوگی کہ امریکا سے ہتھیار خریدیں۔ توقع ہے امریکی انتظامیہ ہماری درخواست پر غور کرے گی کہ یہ ہتھیار خطے میں امن کو بڑھاوا دے سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…