اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

پانامالیکس کیس کی سماعت ،برطانوی خبررساں ادارے کے 5سوالات ،عوام کےلئے اہمیت اختیارکرگئے

datetime 11  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانامالیکس کی سپریم کورٹ میں سماعت جنوری میں ہوگی کیونکہ نئے چیف جسٹس کی تقرری اورکیس کے حوالے ایک برطانوی خبررساں ادارے میں ایک تجزیہ پیش کیاہے ۔چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی ریٹائرمنٹ کے بعد میاں ثاقب نثارسپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس ہونگے جبکہ پانامالیکس کے کیس کی سماعت کےلئے نیابینچ تشکیل دیاجائے گا

لیکن اب چند نئے سوالات نے جنم لیاہے جن میں پہلایہ کہ کیااس مقدمے کی سماعت ازسرنوکی جائے گی ؟دوسرایہ کہ ’’پارٹ ہرڈ‘‘سے عدالت کی کیامرادہے ؟،تیسراکیانیاتشکیل پانے والابینچ اس مقدمے کی اسی جگہ سے سماعت شروع کرے گاجہاں تک چیف جسٹس اظہرظہیرجمالی کی سربراہی میں عدالت کرچکی ہے ،چوتھایہ کہ موجودہ بینچ عدالتی تعطیلات ملتوی کرکے اس کیس کی سماعت کرسکتاہے اورآخری یہ کہ نئے چیف جسٹس کانئے بیچ کاحصہ بنناضروری ہے ۔ان سوالات کے بارے میں سابق جسٹس وجیہ الدین نے بتایاکہ ’’پارٹ ہرڈ‘‘کامطلب یہ نہ لیاجائے کہ کیس سناجاچکاہے بلکہ اس کامطلب یہ ہے کہ سپریم کورٹ کاکوئی بھی بینچ اس کیس کی سماعت کرسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ ممکن ہے کہ وکلاکودوبارہ دلائل دیناپڑیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ نئے بیچ میں ججزبھی نئے ہوسکتے ہیں جنہوںنے پہلے اس کی سماعت نہ کی ہواورنئے بیچ تشکیل پانے والے بینچ میں ضروری نہیں کہ نئے چیف جسٹس بھی اس کاحصہ ہوں ۔

سابق جسٹس وجیہ الدین نے مزید بتایاکہ اس کیس کی سماعت طویل تھی اوراس بینچ میں شریک کچھ ججزنے کراچی میں دیگرمقدمات کی سماعت کرناتھی جوکہ ملتوی کردی گئی جبکہ عدالتی تعطیلات ختم بھی کی جاسکتی ہیں تاکہ اس کیس کی سماعت جلدی ہوسکے ۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…