اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نوازشریف کی زیرصدارت ایک اعلی سطح کااجلاس ہواجس میں وزیر اعظم نے حادثے کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعظم نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ تحقیقات جلد مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ جہازوں کی مرمت کے لئے عالمی معیارات کو بھی مد نظر رکھا جائے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان اور سول ایوی ایشن حکام شریک ہوئے۔ وزیر اعظم نے حادثے کی غیرجانبدار اور شفاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے پاک فضائیہ کے ایک سینئر افسر کو بھی انکوائری کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سیکرٹری ایوی ایشن، چیئرمین اور سی ای او پی آئی اے نے وزیر اعظم کو بتایا کہ جہاز اڑانے والا پائلٹ اور عملہ انتہائی تجربہ کار تھا، جاں بحق پائلٹ کا فلائنگ تجربہ 10 ہزار گھنٹے سے زائد کا تھا۔