اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کا بد قسمت طیارہ پی کے 661 اپنی منزل پر پہنچے سے پہلی ہی گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ گرتے وقت ایک شہری نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر موجود سول ایوی ایشن حکام کو اطلاع دی تو سول ایوی ایشن حکام نے کہا کہ آپ ایئر پورٹ منیجر سے رابطہ کریں۔
طیارے نے سہہ پہر3بج کر 55منٹ پر ٹیک آف کیا اور 4بج کر 40منٹ پر لینڈ کرنا تھا لیکن سوا چار بجے گرکرتباہ ہوگیا، پائلٹ نے چار بج کر نو منٹ پر مے ڈے کال کی جس سے لگتاہے کہ انجن اچانک فیل ہوگیاتھااورسواچار بجے ریڈار سے طیارہ غائب ہوگیاتھا۔
بٹولنی کے ایک رہائشی عینی شاہد نے چار بج کر 35 منٹ پر طیارے کے کریش ہونے کی اطلاع دی تو اسے ایئر پورٹ پر موجود منیجر اور دوسرے حکام سے رابطہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔