پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

یہ کام ہر صورت ہوگا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں اہم اعلان کردیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی/ کوئٹہ(این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی پیک کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف بلا امتیاز آپریشنز پر

توجہ مرکوز رکھی جائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کو کوئٹہ کا دورہ کیا ۔ اپنی کوئٹہ آمد کے فوراً بعد آرمی چیف نے مادر وطن کیلئے جانیں قربان کرنیوالے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی بعد ازاں پاک فوج کے

سربراہ نے جنوبی کمان ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں کمان کی آپریشنل تیاریاں ، بلوچستان میں مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور جاری سٹیبلائزیشن آپریشنز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے آرمی فرنٹیئر کور قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو صوبے میں امن و امان کی

صورتحال میں قابل ذکر بہتری پر خراج تحسین پیش کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے صوبے میں امن کی بحالی کیلئے خاص طور پر بلوچستان کے عوام کی حمایت اور قربانیوں کو سراہا۔ فوج اور سول حکومت کی طرف سے سیکیورٹی اور ترقی کیلئے اختیار کی گئی مشترکہ حکمت عملی کو سراہتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ

پاک فوج صوبائی حکومت کو صوبے میں امن کی بحالی کیلئے ہر طرح کی ضروری معاونت فراہم کریگی اس سلسلہ میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی استعداد کار کے فروغ میں تعاون کیا جائیگا اور دور دراز علاقوں میں تمام منصوبوں کیلئے سیکیورٹی فراہم کی جائیگی۔ آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف کوئی نرمی نہ برتنے

کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ انٹیلی جنس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مدد سے ہر طرح کے دہشتگردوں کیخلاف بلاامتیاز آپریشنز پر توجہ مرکوز رکھی جائے ۔ آرمی چیف نے ایف ڈبلیو او اور این ایل سی کی طرف سے صوبے میں روڈ نیٹ ورک کے قیام کو سراہا اور عوام کیلئے زمینی روابط کو فروغ

دینے کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ آرمی چیف نے سی پیک کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔قبل ازیں آرمی چیف کی کوئٹہ آمد پر کمانڈر جنوبی کمان لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے انکا استقبال کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…