لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک)’’کیس جیتنا ہے تو پاکستان میں موجود اس بندے کو پکڑ کر عدالت لیجائیں‘‘پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء محمد زبیرنے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکار پر آئے شاہی وفد میں حماد بن جاسم بھی شامل ہیں، عدالت بلاکر سوالات پوچھ لیں۔ محمد زبیر نے کہا ہے کہ قطری شہزادہ حماد بن جاسم ابھی پاکستان آیا ہوا ہے پاکستان تحریک انصاف اسے عدالت میں لے جائے اور اپنی تسلی کر لے تاکہ سب کو معلوم ہو جائے کہ جھوٹ کیا ہے اور سچ کیاہے۔
محمد زبیر نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کے پاس موقع بھی ہے کہ وہ قطری شیخ حماد بن جاسم پاکستان آئے ہوئے ہیں ،ان کو کورٹ کے طریقہ کار کے مطابق عدالت میں بلا کر بات کرلیں ،تا کہ آپ کی تسلی ہو جائے اور اصل معاملہ بھی کھل کر سامنے آجائے۔
’’کیس جیتنا ہے تو پاکستان میں موجود اس بندے کو پکڑ کر عدالت لیجائیں‘‘
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں