اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستان خطے میں امن کے لیے قدم بڑھانے کے لئے تیار ہے، طارق فاطمی

datetime 6  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی )وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ امن کے لیے پاکستان قدم بڑھانے کے لئے تیار ہے، پاک بھارت تعلقات میں پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھا ہے، شہریوں پر حملہ توجنگ میں بھی نہیں کیا جاتا،بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی کررہا ہے، پاکستان اور امریکا کے تعلقات سات دہائیوں پر مشتمل ہیں، ٹرمپ کے صدارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد دوطرفہ بامعنی تعلقات کافروغ چاہتے ہیں،پاکستان افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے کردار ادا کررہا ہے۔
امریکا میں میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہاکہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت امن کی خاطر کی۔ کانفرنس میں شرکت کر کے بھارت کو مذاکرات کی باضابطہ دعوت دی۔ ٹرمپ انتظامیہ کو خطے کے چیلنجز کے بارے میں آگاہ کردیاہے اور خطے میں امن کے لئے پاکستان قدم بڑھانے کے لئے تیار ہے اور ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں پر حملہ توجنگ میں بھی نہیں کیا جاتا۔ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی کررہا ہے۔
ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاکستان پر عزم ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کامیابی سے جاری ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات سات دہائیوں پر مشتمل ہیں۔ ٹرمپ کے صدارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد دوطرفہ بامعنی تعلقات کافروغ چاہتے ہیں۔ طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ امریکاآمدکا مقصد نئی انتظامیہ کے ساتھ رابطے استوارکرنا ہے۔ پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کا فروغ چاہتا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی اوربین الاقوامی سطح پر اپنا کردار ادا کرنا چاہتاہے،اور پاکستان افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے کردار ادا کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کے5 ہزار جوان شہید ہوچکے ہیں۔پاکستان کے قبائلی اورسرحدی علاقوں میں 2لاکھ فوجی آپریشن میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی ہے اور اس آپریشن کی بدولت پاکستان میں دہشت گردی میں کمی واقع ہوئی ۔ پاکستان نیشنل ایکشن پلان پرعمل پیراہے اور پوری پاکستانی قوم دہشت گردی سے نجات کے لیے متحد ہے۔ مسئلہ کمشیر پر بات کرتے ہوئے طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کرناہوں گے۔مقبوضہ کشمیر میں اس وقت آزادی کی تحریک زور پکڑرہی ہے جبکہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے باعث600 سے اائد افرادبینائی کھوچکے ہیں۔بھارت لائن آف کنٹرول پربیگناہ شہریوں کونشانہ بنارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…