اسلام آباد(آن لائن) وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کے قافلے میں مشکوک گاڑیاں داخل ہو گئیں، تحقیق پر معلوم ہوا کہ گاڑیاں امریکی سفارتخانے کی تھیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کا قافلہ شہر اقتدار میں رواں دواں تھا کہ کشمیر چوک پر چند مشکوک گاڑیاں سکیورٹی حصار توڑ کر قافلے میں داخل ہو گئیں۔ سکیورٹی اہلکاروں کی وارننگ کے باوجود گاڑیاں وہاں سے نہ ہٹیں۔ تعاقب کرنے پر گاڑیاں ڈپلومیٹک اینکلیو میں داخل ہو گئیں۔بعد ازاں کی جانے والی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہ گاڑیاں امریکی سفارتخانے کی تھیں۔
واقعے کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے امریکی سفارتخانے کو تنبیہی خط ارسال کر دیا ہے۔ خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ سفارتخانے کی گاڑیوں کی نقل و حرکت بھی محدود کی جا سکتی ہے۔ خط میں تنبیہ کی گئی ہے کہ آئندہ ایسا ہوا تو قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
امریکی سفارتخانے کی گاڑیاں حصار توڑ کر وزیر داخلہ کے قافلے میں داخل ہوگئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ونڈر بوائے
-
سکول مزید 4 دن بندحکومت کا ایک اور اہم فیصلہ سامنے آ گیا
-
پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ ، نوٹیفکیشن جاری
-
750 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے لکھ پتی بن گئے
-
این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ، شدید سردی اور برفباری کی لہر کا امکان
-
خوشخبری ،نئے گھریلو گیس کنکشن کے لیے اہم اعلان
-
عمرہ پر جانے والوں کیلئے خوشخبری
-
بھائیوں کے سامنے بہن اغوا، بااثر زمیندار کی ڈیرے پر لے جاکر لڑکی کیساتھ زیادتی
-
فضائی روٹس بند،پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا نیا نوٹم جاری
-
چار ہزار سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ، ایف آئی اے نے بڑا فیصلہ کرلیا
-
پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے؟ پاکستانی عوام کے لیے بڑی خبر
-
ڈالر کے 250 روپے سے نیچے آنے کے قوی امکانات ہیں، ملک بوستان کا دعویٰ
-
16 جنوری سے 23 جنوری تک بارش اور برفباری کا امکان
-
رمضان المبارک سے قبل ، عوام کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی















































