کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں دو روز میں آگ لگنے کا تیسرا واقعہ ، تفصیلات کے مطابق کراچی میں صدر کے علاقے مین واقع انکم ٹیکس بلڈنگ میں شدید آگ بھڑک اٹھی ہے۔ جسے پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ ہو گئی ہیں۔ ایک نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ حکام آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ آگ ابھی قابو میں آ سکتی ہے اور اس کو پھیلنے سے روکنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز میڈیسن کے ایک گودام میں آگ لگنے کا واقعہ ہو اتھا جس کے بعد آج صبح کراچی کے ایک معروف ہوٹل ’’ریجنٹ پلازہ‘‘ مین آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد قابو پایا گیا ہے۔ کراچی میں دوروز کے دوران یکے بعد دیگرے آگ لگنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی۔
یکے بعد دیگرے تیسرا ہولناک واقعہ کراچی کی ایک اور انتہائی اہم عمارت آگ کی لپیٹ میں
5
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں