اسلام آباد (آئی این پی )الیکشن کمیشن نے نااہلی ریفرنس پرتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے جواب طلب کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار الیکشن کمیشن میں حاضر نہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ اسے اس کیس میں کوئی دلچسپی نہیں لہٰذا اس کیس کو خارج کیا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر نے دلائل سننے کے بعد 22نومبر تک عمران خان کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست گزار کو بھی نوٹس جاری کرد یا۔
جبکہ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن صفدر سے نااہلی ریفرنس میں 22نومبر تک تحریری جواب طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن صفدر کی نااہلی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران کیپٹن صفدر اور انکے وکیل پیش نہیں ہوئے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سماعت 22نومبر تک ملتوی کر دی۔الیکشن کمیشن نے کیپٹن صفدر کو 22نومبر تک نااہلی ریفرنس کے حوالے سے تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
نااہلی کیس ،الیکشن کمیشن نے عمران خان سے متعلق فیصلہ سنا دیا
16
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں