ٹرمپ کی اوباما سے ملاقات،زبردست اعلان کردیا

11  ‬‮نومبر‬‮  2016

واشنگٹن(آئی این پی ) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ براک اوباماسے ملاقات میرے لئے اعزاز ہے،اوباماسے مزید ملاقاتوں کے منتظررہیں گے،اوباما سے مستقبل میں کئی بار ملاقات کرنا چاہوں گا،اوباما کی عزت کرتا ہوں وہ ایک اچھے لیڈر ہیں ان سے کچھ حیران کن اورکچھ بہت مشکل معاملات پرگفتگو ہوئی جبکہ صدر براک اوباما کا کہنا ہے ٹرمپ کی کامیاب صدارت کیلئے ہرممکن مدد فراہم کریں گے،ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ گفتگو حوصلہ افزا رہی ،ڈونلڈٹرمپ کی کامیابی امریکا کی کامیابی ہوگی۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی صدر براک اوباما سے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی ،دونوں کے درمیان اقتدار کی منتقلی سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ،خاتون اول مشیل اوباما سے بھی نئی خاتون اول میلانیا نے ملاقات کی ۔ اوول آفس میں ہونے والی ملاقات میں اقتدار کی منتقلی کے امور پر گفتگو کی گئی ۔صدر اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کو منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی اور کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔خاتون اول مشیل اوباما سے بھی نئی خاتون اول میلانیا نے ملاقات کی ۔اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک سے اپنے ذاتی طیارے کے ذریعے ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر اترے۔ ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ میلانیا بھی تھیں۔

ملاقات کے بعدپریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ براک اوباماسے ملاقات میرے لئے اعزاز ہے،اوباماسے مزید ملاقاتوں کے منتظررہیں گے۔انھوں نے کہاکہ اوباما سے مستقبل میں کئی بار ملاقات کرنا چاہوں گا،اوباما کی عزت کرتا ہوں وہ ایک اچھے لیڈر ہیں ان سے کچھ حیران کن اورکچھ بہت مشکل معاملات پرگفتگو ہوئی۔امیدہے مستقبل میں براک اوباماسے رابطہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اچھاصدربننے کی کوشش کروں گا اور عوام کی تواقعات پرپورااترنیکی کوشش کروں گا،اقتدارکی پرامن منتقلی کی بھرپورکوشش کروں گا۔اس موقع پر صدر اوباما نے کہاکہ ٹرمپ کی کامیاب صدارت کیلیے ہرممکن مدد فراہم کریں گے،ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ گفتگو حوصلہ افزا رہی ،ڈونلڈ ٹرمپ سے خارجہ پالیسی پر بات کی،مشیل نے وائٹ ہاوس کی نئی خاتون اول کا خیر مقدم کیا ، ٹرمپ سے خارجہ اور داخلہ پالیسیوں پر بات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈٹرمپ کی کامیابی امریکا کی کامیابی ہوگی۔ہم سب کو چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…