بلاول سوچ سمجھ کے بات کرو

5  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد (ایکسکلوژو رپورٹ) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل حمید گل مرحوم کے بیٹے عبداللہ حمید گل نے بلاول بھٹو زرداری کے ان کے والد کے خلاف الزامات کا جواب دیتے ہو ئے کہا ہے کہ انہیں میرے والد کے خلاف سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ میں کس باپ کا بیٹا ہوں ۔ میرے سینے میں بھی بھی بہت سے راز دفن ہیں، مجھے مجبور نہ کیا جائے ورنہ بہت برا ہوگا ۔ میرے والد نے کیا کمایااس کے بارے میںتو پوری دنیا جانتی ہے آپ اپنی کہیں کہ آپ کے والد نے کیا کچھ کمایاہے ۔ ایک نجی ٹی وی چینل میں انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو کی گھوٹکی میں ان کے والد کے خلاف تقریر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرے والد کون تھے اور کیا تھے یہ سب کو معلوم ہے ،بلاول بتائیں کہ ان کے والد نے کیا کمایا ہے ؟ ۔انہوں نے کہا کہ بلاول کی والدہ میرے والد کی بہت عزت کرتی تھیں مگر بلاول جواب دیں کہ ان کے والد نے اپنے دور حکومت کے 5سالوں میں اپنی بیوی کے قاتلوں کیو ں نہیں پکڑا ۔
عبداللہ حمید گل نے بلاول کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرے والد کی خدمات کی دنیا معترف ہے اس لئے ان کے خلاف بات کرنے سے پہلے ذرا سوچ لیں کہ کیا بول رہے ہیں ۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے گزشتہ گھوٹکی کے جلسے میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل حمید گل پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ جنرل حمید گل نے ان کی والدہ کیخلاف سازش کی ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے گزشتہ جلسے میں عمران خان اور جنرل حمید گل کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا عمران آپ میرے والد کے بارے میں تو باتیں کرتے ہیں مگرذرا یہ بھی بتائیں کہ آپ کے والد اکرام اللہ نیازی نے کیا کیا ؟ ان کا کہنا تھا کہ جنرل حمید گل اور عمران خان نے میری والدہ کے خلاف سازش کروائی ۔اس حوالے سے 2011میںلیا گیا عبدلستار ایدھی کا ایک انٹرویو بھی موجود ہے جس میںانہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے دور حکومت میں حمید گل اور عمران خان میرے پاس آیا کرتے تھے اور وہ محترمہ کی حکومت کو گرانے میں میری مدد چاہتے تھے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…