جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

بے نظیر بیمار پڑیں تو حمید گل نے انہیں ایک لاکٹ تحفے میں دیا ۔۔ لاکٹ پر کیا تحریر تھا ؟

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (ایکسکلوژو رپورٹ) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل حمید گل مرحوم کے بیٹے عبداللہ حمید گل نے بلاول بھٹو زرداری کے ان کے والد کے خلاف الزامات کا جواب دیتے ہو ئے کہا ہے کہ میرے والد نے کیا کمایااس کے بارے میںتو پوری دنیا جانتی ہے آپ اپنی کہیں کہ آپ کے والد نے کیا کچھ کمایاہے ۔ ایک نجی ٹی وی چینل میں انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو کی گھوٹکی میں ان کے والد کے خلاف تقریر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرے والد کون تھے اور کیا تھے یہ سب کو معلوم ہے ،بلاول بتائیں کہ ان کے والد نے کیا کمایا ہے ؟ ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ میری والدہ کے ساتھ میرے بابا کے تعلقات بہت اچھے تھے ۔ جب وہ بیمار پڑتیں تو میرے بابا انہیں پھولوں کے گلدستے بھیجا کرتے تھے، اسی طرح ایک موقع پر میرے بابا نے انہیں ایک لاکٹ تحفے میں دیا جس پر اللہ پاک کا اسم’’اللہ ‘‘ نقش تھا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول کی والدہ میرے والد کی بہت عزت کرتی تھیں مگر بلاول جواب دیں کہ ان کے والد نے اپنے دور حکومت کے 5سالوں میں اپنی بیوی کے قاتلوں کیو ں نہیں پکڑا ۔عبداللہ حمید گل نے بلاول کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرے والد کی خدمات کی دنیا معترف ہے اس لئے ان کے خلاف بات کرنے سے پہلے ذرا سوچ لیں کہ کیا بول رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے گزشتہ گھوٹکی کے جلسے میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل حمید گل پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ جنرل حمید گل نے ان کی والدہ کیخلاف سازش کی ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے گزشتہ جلسے میں عمران خان اور جنرل حمید گل کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا عمران آپ میرے والد کے بارے میں تو باتیں کرتے ہیں مگرذرا یہ بھی بتائیں کہ آپ کے والد اکرام اللہ نیازی نے کیا کیا ؟ ان کا کہنا تھا کہ جنرل حمید گل اور عمران خان نے میری والدہ کے خلاف سازش کروائی ۔

اس حوالے سے 2011میںلیا گیا عبدلستار ایدھی کا ایک انٹرویو بھی موجود ہے جس میںانہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے دور حکومت میں حمید گل اور عمران خان میرے پاس آیا کرتے تھے اور وہ محترمہ کی حکومت کو گرانے میں میری مدد چاہتے تھے ۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…