اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چوبیس گھنٹے میں دوسری مرتبہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی موجودہ صورتحال سمیت نیوز گیٹ سکینڈل کی تحقیقات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کی دو دن میں دوسری ملاقات کا مقصد وزیر اعلی پنجاب کو بعض تبدیلیوں پر آمادہ کرنا ہے اور دو صوبائی وزراء4 سمیت ایک اعلی بیورو کریٹ کی تبدیلی پر بات چیت ہو رہی ہے جو کہ مبینہ طور پر نیوز گیٹ سکینڈل میں ملوث ہیں اور چوہدری نثار چاہتے ہیں کہ پرویز رشید کی طرح ان وزراء4 اور بیورو کریٹ کو بھی اس وقت تک عہدوں سے الگ کیا جائے جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں تاکہ تحقیقاتی ٹیم پر کوئی اثر انداز نہ ہو سکے تاہم وزیر اعلی پنجاب ابھی اس پر رضا مند نہیں ہو رہے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کے اراکین کے ناموں کا اعلان ابھی اسی وجہ سے نہیں کیا جاسکا کہ وزیر داخلہ بعض یقین دہانیان چاہتے ہیں