اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے جاتے واقت سیکورٹی اہلکار سے نا روا سلوک کی خبر جھوٹ نکلی۔ تفصیل کے مطابق ایک نجی ٹی وی کی جانب سے واقعے کو تروڑ مروڑ کر یہ رپورٹ چلائی جا رہی تھی کہ پانامہ کیس کی سماعت کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سپریم کورٹ پہنچے تو وہاں گیٹ پر موجود اہلکار نے جب انہیں سیکورٹی پاس دینے کی کوشش کی تو عمران خان برہم ہو گئے اور اہلکار کا ہاتھ پیچھے کرتے ہوئے کہا کہ آپ جانتے نہیں کہ میں کون ہوں؟جبکہ حقیقت اس کے برعکس نکلی۔ ایک اور نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عمران خان جب سماعت کیلئے سپریم کورٹ کے گیٹ پر پہنچے تو ایک سائل نے کچھ کہتے ہوئے ہاتھ بڑھا کر
اپنا شناختی کارڈ عمران خان کو دینے کی کوشش کی۔ اس کی بات سمجھ نہ آنے پر عمران خان نے اس سائل کا ہاتھ پکڑ کر آگے کھینچا اور بات سنتے ہوئے سائل کا مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کروائی۔ نجی ٹی وی رپورت کے مطابق اس بات کی تصدیق وہاں پر موجود پولیس اہلکاروں اور سائل نے خود کی ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے اس سائل کا جارحانہ انداز میں ہاتھ پکڑا تھااور اس سے مصافحہ کرتے ہوئے اس کا مسئلہ کروانے کی یقین دہانی کروائی اور سپریم کورٹ کے اندر چلے گئے۔ عمران خان نے سائل کا کارڈ اپنے پولیٹیکل سیکرٹری کو دینے کی ہدایت کر دی اور وہ کارڈ لے کر عمران خان کے ساتھ اندر چلے گئے۔
ذیل میں اصل واقعے کی رپورٹ ہے اور دوسرے نمبر پر چلائی جانے والی ایک اور چینل کی جھوٹی خبر