پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان 9 اکتوبر کو دوپہر چار بجے کس سے ملے اور کیا بات ہوئی؟سینئر صحافی اندر کی کہانی منظر عام پر لے آئے

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار کا اہم انکشاف۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ9 اکتوبر کو دوپہر چار بجے تین صحافی جن میں چوہدری غلام حسین، سینئر تجزیہ نگار و کالم نویس مظہر برلاس اور سینئر صحافی اکرم چوہدری ، نعیم الحق اور علی زیدی عمران خان کے گھر پر بیٹھے تھے۔ تو میں نے عمران خان سے کہا کہ جتنے بھی لوگ ہیں پاکستان بھر میں جو با اثر ہیں، میں نے ان سے باتیں کی ہیں اور وہ سارے اس بات پر متفق ہیں کہ نواز شریف پانامہ پیپرز، کرپشن اور دیگر وجوہات کی بناء پر قابل قبول نہیں ہیں۔ لیکن کوئی شخص مجھے اس پوزیشن میں نظر نہیں آیا جو یہ بتائے کہ نواز شریف جائے گا کہاں؟ اور کیسے جائے گا؟ تو خان صاحب میرے سوال کے جواب میں مسکرائے اور یہ جواب دیا کہ چوہدری صاحب پانامہ پیپرز کے اوپر اگر سپریم کورٹ نے پٹیشن کو قبول کر لیا اور روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گئی تو آپ حیران کن نتائج دیکھیں گے۔ سینئر تجزیہ نگار چوہدری غلام حسین نے کہا کہ جو شخص 21 دن پہلے یہ کہہ رہا ہوں کہ میرا مقصد ہی پانامہ لیکس معاملے کو کھلوانا ہے تو اس پر (ن) لیگ کو بغلیں بجانی چاہئیں۔ سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ عمران خان نے جو کہا تھا اس پر حکومت کو چاروں شانے چت کر دیا اور انہوں نے یہ حکمت عملی چھپائے رکھی تھی۔


Ghulam Hussain Reveals What Imran Khan Said To… by aman57

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…