اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک بار پھر وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف استعفیٰ نہ بھی دیں مجھے آپ کی سینٹر کی وکٹ اڑتی ہوئی نظر آرہی ہے ٗ سپریم کورٹ کے ججز نے کہہ دیا ہے پانا لیکس کی وجہ سے ملک میں کام رک گیا ہے جلدی فیصلہ کریں گے ٗانشاء اللہ نومبر میں شریف برادران کی اندھیری رات سے چھٹکارامل جائیگا ٗ جب تک ملک کے دارے مضبوط اور ٹھیک نہیں ہوتے تب تک ملک کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا ٗآصف علی زر داری اور ڈبل شاہ نواز شریف کے ساتھ اندر ملے ہوئے ہیں ٗ مجھے اس دن کا انتظار ہے جب دونوں بھائی جیلوں میں ہونگے ٗ پانچ سے دس ہزار لوگ ملک کا خون چوس رہے ہیں جس دن مضبوط نیب بنا کر بڑے بڑے ڈاکوؤں کو پکڑ لیا انشاء اللہ تیزی سے ملک ترقی کریگا ٗرانا ثناء اللہ شکل سے مجرم لگتا ہے ٗ آئندہ ہمارے کارکنوں کے خلاف پولیس کا استعمال کیا گیا تو پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کرینگے ٗ ظلم پر چپ کر کے بیٹھنے والے نہیں ۔ بدھ کو یہاں پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ چوبیس گھنٹے کے نوٹس پر اتنی بڑی تعداد میں عوام میری کال پر اسلام آباد آئے ہیں دل سے آپ کا شکر گزار ہوں ٗ پرویز خٹک آپ آج پاکستان کے ہیرو بن چکے ہیں میں آپ کو پاکستان کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں ٗ میں آپ کے وزراء شاہ فرمان ٗ عاطف ٗ اسد قیصر اور شہرام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس طرح کی شیلنگ آپ پر ہورہی تھی ایسا لگا جیسے آپ پاکستانی نہیں کسی دشمن ملک کے لوگ ہیں آپ کے ساتھ ہمارے کارکن تھے آپ سب کو عظیم پاکستانی سمجھتا ہوں اسی طرح قومیں بنتی ہیں غلام قوم کبھی عظیم قوم نہیں بنتی ہے جو اپنی آزادی کیلئے قوم لڑتی ہے وہی عظیم بنتی ہیں ہمارے نبی ؐ نے ہمیں ایک مثال دی انہوں نے مدینہ کی ریاست بنائی ٗ انسانوں اور قبیلوں کو اکٹھا کیا ایک نظریہ دیا انسانوں کو عدم و انصاف کا نظام دیکر آزاد کیا عدم اور انصاف قوم کو آزاد کر تا ہے آزا د قوم عظیم قوم بنتی ہے انہوں نے کہاکہ پرویز خٹک کے قافلے پر شیلنگ ہورہی تھی آپ بیٹھے رہے آپ کو صبح چھ بجے واپس جانے کانا کہتا تو آپ واپس جانے والے نہیں تھے میں نے آپ کو واپس جانے کا کیوں کہا ؟ کیونکہ مجھے ڈر خون خرابہ نہ ہو جائے ٗ دوسری طرف بھی پاکستانی تھے پنجاب پولیس ضرورتھی مگر پاکستانی تھے دونوں بھائیوں پر مجھے غصہ آیا اپنے لوگوں کو لڑا رہے ہیں دونوں اپنی چوڑی اور کرپشن چھپانے کیلئے صوبوں کو لڑا رہے ہیں پاکستانیوں کولڑا رہے ہیں ٗ انتشار پیدا کررہے ہیں لوگوں کو جیلوں میں ڈال رہے تھے ٗ لاٹھیاں برسا رہے ہیں نواز شریف انشاء اللہ اس دن کا نتظار ہے جب آپ جیل میں ہونگے آپ کو شرم آنی چاہیے ہم کوئی دشمن تھے ہم پاکستانی اپنے حق کیلئے کرپشن کے خلاف پر امن احتجاج کررہے تھے ابھی تو ہم نے احتجاج شروع ہی نہیں کیا تھا مجھے بتائیں بیس سال میں کبھی تحریک انصاف نے انتشار کی سیاست کی ہو ٗ کبھی اسلحہ اٹھایا ہو ٗ انہوں نے کہاکہ بڑا بھائی معصوم شکل بنا لیتا ہے ٗ مظلوم بن جاتا ہے ٗ ظلم کرتا ہے دوسری طرف شو باز شریف ڈرامے کر تا رہتا ہے انہوں نے کہاکہ ان لوگوں کے ہاتھ میں عظیم قوم کی قسمت ہے ہم نے شہباز شریف کے فرنٹ مین کو پکڑ لیا جس سے پیسہ لیتا تھا شہباز شریف پریس کانفرنس میں ڈرامے کرتا ہے اور کہتا ہے میرے پاس ٹائم نہیں ٗاپنی قوم کے پاس جانا چاہتا ہوں ٗ مریضوں کے پاس جانا چاہتا ہوں ٗاپنے ڈرامے ختم کرو ٗ انہوں نے کہاکہ جب سے پاناما کا معاملہ شروع ہوا ہے نواز شریف کہیں فیتہ کاٹ رہا ہے کبھی کہیں جارہا ہے انہوں نے کہاکہ فضل الرحمن میرا شکریہ ادا کرو ٗمیری وجہ نواز شریف تمہیں پوچھ رہا ہے ٗ فضل الرحمن کو پیسے دے رہا ہے پہلے ڈیزل کے پرمٹ سے پیسے بناتے تھے اسفند یار ولی کیا بیان دے رہا ہے ٗ اسفند یار کی سیاست کی مجھے سمجھ نہیں ہے کبھی اسفند یار ولی کہتا ہے کہ سی پیک میں نواز شریف نے کے پی کے کاحق مارا ہے کبھی کہتا ہے نواز شریف سے کسی کا باپ بھی استعفیٰ نہیں لے سکتا ٗ عمران خان نے خورشید شاہ کو ڈبل شاہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ڈبل شاہ پہلے کہتا ہے پارلیمنٹ میں مسئلہ حل ہوگا پارلیمنٹ میں مسئلہ حل نہیں ہوا تو ہم نے کہا ہم سڑکوں پر جائیں گے کہتا ہے عمران خان سولو فلائٹ کررہا ہے ٗ پھر کہتاہے عدلیہ کے پاس جاؤ ٗ پھر کہا مجھے سڑکوں سے اتر گیا ہے اصل میں ڈبل شاہ کی اندر سے نیت خراب ہے آپس میں ملے ہوئے ہیں آصف علی زر داری اور دونوں کو ڈر ہے نواز شریف کے بعد ان کی باری آئیگی ایک بار احتساب کا عمل شروع ہوا تو سب کی باری آئے گی کہتے ہیں سولو فلائٹ ہے کیا یہ سولو فلائٹ ہے ۔انہوں نے کہاکہ کہا جارہا تھا کہ کے پی کے لوگ ہتھیار لا کر آرہے تھے کونساہتھیار نظر آیا ہے مجھے ایک ہی شیخ رشید کا ساگار نظر آیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب لاکھوں افراد اسلام آباد آجائیں تو لاک ڈاؤن ویسا ہی ہوجاتا ہے ایک ہفتے میں جنوبی کوریا کے شہر میں سیؤل میں لاک ڈاؤن ہوا ٗ لوگ سڑکوں پر آئے ٗ کوئی شیلنگ نہیں ہوئی ٗ لوگوں کو جیل میں نہیں ڈالا گیا ٗ انہوں نے صدر کیخلاف احتجاج کیا ٗ گوئٹے مالا میں بھی لوگ سڑکوں پر نکلے ٗکوئی لاٹھی چارج نہیں ہوا ٗ کوئی شیلنگ نہیں ہوئی ٗ کوئی لوگوں کو جیلوں میں نہیں ڈالا گیا ٗ وہاں کے صدر اور نائب صدر کے خلاف عوام نکلے ہیں لوگوں نے کہا یہ لوگ کرپٹ ہیں عمران خان نے کہا کہ پر امن احتجاج آزاد قوم کا حق ہے کسی کو حق نہیں کہ پر امن احتجا ج کو روکا جائے ٗ ڈنڈے مارے جائیں ٗمجھے اس دن کا انتظار ہے جب دونوں بھائی جیلوں میں ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے ججز نے کہا ہے کہ پانا ما لیکس کی وجہ سے ملک میں کام رک گیا ہے جلدی اس کا فیصلہ کریں گے سپریم کورٹ کے ججز نے نیب کو بلا کر کہا کہ پاکستان کے ادارے کام نہیں کررہے ہیں ٗ نیب کے چیئر مین سے پوچھا تم نے کیوں نہیں نواز شریف کو نوٹس بھیجا کیا ٗتم غریب لوگوں کو پکڑتے تھے انہوں نے کہاکہ مجھے پتا تھا پاکستان کا سارا نوجوان تیار تھا ٗ خوان بل رہا تھا ٗ میں استعفیٰ لینے اور تلاشی کا مطالبہ کرتا رہا تلاشی لینے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کیا میں نے شکر ادا کیا ٗ جشن منانے کیلئے آپ کوبلایا ہے عمران خان نے کہاکہ پاکستانی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم کو سپریم کورٹ طلب کررہی ہے ججز نے کہا ہے کہ نواز شریف تم نے کہا تھا احتساب کیلئے تیار ہوں ٗ ہاں ہم آپ کا احتساب کرینگے ٗ ایسا پاکستانی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے ٗ پچھلے آٹھ سال میں آصف علی زر داری اور نواز شریف نے میثاق جمہویرت کے نام میں میثاق مک مکا کیا ٗ دونوں فیصلہ کیا کہ ہم ایک دوسرے سے نورا کشتی کھیلتے رہیں گے میں وفاق میں پیسہ بناؤنگا تم پنجاب میں پیسے بناتے رہو اگلی باری میں تم وفاق میں آجانا میں سندھ میں پیسہ بناؤنگا اپوزیشن ہی ختم ہو گئی ہے دونوں اکٹھے ہوگئے اپوزیشن کا کام ہوتا ہے کہ گور نمنٹ جب کرپشن کرے ٗ قانون توڑے آواز اٹھائے ٗ جب گور نمنٹ اور اپوزیشن مل جائے تو جمہوریت ختم ہو جاتی ہے ان دونوں نے آٹھ سال چوری کی ٗآٹھ سال میں پاکستان کا قرضہ چھ ہزار ارب روپے سے 23ہزار ارب روپے پر پہنچا تقریباً چار گنا زیادہ قرضہ بنا ٗپیسہ کدھر گیا ٗ غریبوں کا پیسہ ڈاکوؤں کی جیبوں میں گیا ٗ وزراء نے لوٹا ٗ بیورو کریسی نے لوٹا ٗ پٹواری تک ملک کو لوٹتا رہا ٗ جب وزیر اعظم چوری کرتا ہے سارا نظام کرپٹ کردیتا ہے ٗ اوپر سے نیچے تک ادارے تباہ کر دیتا ہے ٗ اگر نیب صحیح کام کررہی ہوتی تو نواز شریف کیسے چوری کرتا ٗ آصف علی زر داری اور نواز شریف نے اپنے چیئر مین کو لگانے کا فیصلہ کیا اورکہاکہ اپنا الیکشن کمیشن بنائیں گے ٗ اپنی جمہوری حکومت بنائیں گے ٗ آپس میں ملکر پاکستان کی بندر بانٹ کرینگے ملکر انہوں نے ملک لوٹا ہے جب تک ملک کے دارے مضبوط اور ٹھیک نہیں ہوتے یہ ملک کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا مجھے خوشی ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز نے کہاہے کہ پاکستان کے اداے کام نہیں کررہے ہیں ٗنیب اور ایف بی آر کام کررہے ہوتے تو نواز شریف اور آصف علی زر داری پکڑے گئے ہوتے انہوں نے کہاکہ آصف علی زر داری کے پیسے سوئس بینکوں میں پڑے ہوئے شو باز شریف نے ڈرامہ کیا پیٹ پھاڑ کر پیسہ نکالوں گا جب اقتدار میں آئے تو کیا کیا کیونکہ مک مکا تھا سندھ میں کرپشن ہے نیب کیوں نہیں پکڑتا ٗ سندھ کے لوگ لوٹے گئے ہیں ہر چیز میں کرپشن ہے ؟عمران خان نے کہاکہ یہ عظیم ملک ہے آپ عظیم قوم ہیں عظیم قوم تب بنیں گے جب اوپر سے نیچے تک ڈاکوؤں کو پکڑیں گے ٗپانچ سے دس ہزار لوگ ملک کا خون چوس رہے ہیں جس دن مضبوط نیب بنا کر بڑے بڑے ڈاکوؤں کو پکڑ لیا انشاء اللہ تیزی سے ملک ترقی کریگا بیرون ملک کے لوگ سرمایہ کاری کرینگے ٗ نوکریاں ملیں گی ٗ خوشحالی آئے گی عظیم ملک تب بنے گا جب کرپشن کی کینسر کو کاٹ کر نکالیں گے جب ملک کے ادارے مظبوط کرینگے عمران خان نے کہاکہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ادارے کام نہیں کررہے ہیں اگر نیب کے چیئرمین تھوڑی سی شرم ہے تو استعفیٰ دے دیں لیکن شرم کسی میں نہیں ہے سڑکوں پر آواز آتی ہے گلی گلی میں شور ہے ٗنواز شریف چور ہے ٗ سپریم کورٹ میں کیس شروع ہورہاہے کیا نواز شریف کو استعفیٰ نہیں دینا چاہیے ؟ رانا مشہودکا نام کرپشن میں نام آیا ٗ مشاہد اللہ نے کوئی بات فوج کے خلاف کی استعفیٰ دیا ٗ پرویز رشید کی قربانی دی ٗ نواز شریف آپ کا کیس سپریم کورٹ میں لگا ہوا ہے استعفیٰ پیش کریں ٗجمہوریت میں ایک ٹرین کا ایکسیڈنٹ ہوتا ہے ریلوے کا وزیر استعفیٰ دیدیتا ہے انہوں نے کہاکہ نواز شریف استعفیٰ نہ بھی دیں مجھے آپ کی سینٹر کی وکٹ اڑتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔ عمران خان نے کہاکہ جن لوگوں کو مشکلیں اٹھانا پڑی ٗ بنی گالا کے باہر لوگوں کو مارا گیا ٗ زخمی کیا گیا ٗ لوگوں کو جیلوں میں ڈالا گیا ٗ قافلے میں شامل لوگ زخمی ہوئے ٗ پولیس نے گھروں میں چھاپے مار کر رشتہ داروں کو پکڑا ٗ آزاد قوم کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا ہمیں بحیثیت قوم فیصلہ کر نا پڑے گا کہ آگے سے کوئی نا انصافی اور ظلم بر داشت نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ دونوں بھائیوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں آگے سے تم نے پولیس کا استعمال کیا تو ہم پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کرینگے ٗتحریک انصاف وہ جماعت نہیں جو چپ کر کے آپ کے ظلم بر داشت کرے آزاد لوگ ظلم بر داشت نہیں کرینگے ٗ انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک کے لوگوں کو مارا گیا 80لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں کسی ملٹری ڈکٹیٹر نے پاکستان میں ایسا نہیں کیاانہوں نے کہاکہ رانا ثناء اللہ شکل سے مجرم لگتا ہے رانا ثناء اللہ کے متعلق عابد شیر علی کا باپ کہتا ہے رانا ثناء اللہ نے سترہ قتل کئے ہیں مسلم لیگ (ن)کا ایم پی اے جان بچا کر بھاگ رہا ہے کہ رانا ثناء اللہ قتل کروانا چاہتا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان بدل گیا ہے ٗ نیا دور شروع ہوگیا ٗ (آج)سے سپریم کورٹ میں احتساب شروع ہوگا ٗ انشاء اللہ نومبر میں شریف برادران کی اندھیری رات سے چھٹکارا ملے گا ۔
نوازشریف اورآصف زرداری نے مک مکاکررکھاہے،عمران خان
2
نومبر 2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
- زخمی سیف علی خان کو اسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کو انعام میں کتنی رقم ...
- عمران اشرف کی بہن ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون کے بیان پر اداکار کا ...
- جتنا مرضی ظلم کرلو، گواہی نہیں دوں گا، 30 سال کے راز ثبوتوں کیساتھ محفوظ ...
- ایمریٹس ایئرلائن کا پاکستان کے حوالے سے بڑا فیصلہ
- ’میں عمران اشرف کی بہن ہوں اور اس نے مشہور ہونے کے بعد ہمیں چھوڑ ...
- بارش اور برفباری سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
- لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ سے تین افراد کی اجتماعی زیادتی
- موٹر وہیکل مالکان کے لیے خوشخبری
- جرسی پر ‘”پاکستان” “نہ لکھنے کی بھارتی بورڈ کی ضد آئی سی سی کا ردعمل ...
- سیف علی خان نے ہسپتال لے جانے والے رکشہ ڈرائیور کو گلے لگا لیا
- چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے
- پنجاب کے تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی، میٹرک کے مضامین بارے اہم فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
- زخمی سیف علی خان کو اسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کو انعام میں کتنی رقم ملی؟
- عمران اشرف کی بہن ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون کے بیان پر اداکار کا ردِعمل سامنے آگیا
- جتنا مرضی ظلم کرلو، گواہی نہیں دوں گا، 30 سال کے راز ثبوتوں کیساتھ محفوظ ہیں، ملک ریاض
- ایمریٹس ایئرلائن کا پاکستان کے حوالے سے بڑا فیصلہ
- ’میں عمران اشرف کی بہن ہوں اور اس نے مشہور ہونے کے بعد ہمیں چھوڑ دیا ‘خاتون کی ویڈیو نے ہنگامہ برپا...
- بارش اور برفباری سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
- لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ سے تین افراد کی اجتماعی زیادتی
- موٹر وہیکل مالکان کے لیے خوشخبری
- جرسی پر ‘”پاکستان” “نہ لکھنے کی بھارتی بورڈ کی ضد آئی سی سی کا ردعمل آگیا، قوانین کیا...
- سیف علی خان نے ہسپتال لے جانے والے رکشہ ڈرائیور کو گلے لگا لیا
- چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے
- پنجاب کے تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی، میٹرک کے مضامین بارے اہم فیصلہ