اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاکہ کل عمران خان کے فیصلے پرمایوس تھا۔اسلام آبادمیں پی ٹی آئی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ میں عمران خان کے فیصلے سے کل مایوس ہوگیاتھا۔انہو ں نے کہاکہ عمران خان نے سپریم کورٹ پراعتماد کیاجس سے جمہوریت مضبوط ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ میں نوازشریف کواندرسے جانتاہوں ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے اپنی حکومت بچانے کےلئے پرویزرشید کی قربانی دی ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں پرویزرشید کی قربانی قبول نہیں ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف بڑایمان شخص ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں سپریم کورٹ نہیں جاناچاہتاتھا،شیخ رشید نے کہاکہ سپریم کورٹ ہی ملک کوبحران سے نکالے گی ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف چھانگامانگامیںخرید وفروخت کرتاہے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی بھی حکومت سے ملی ہوئی ہے سب کوپتاہے کہ ڈاکٹرعاصم کوکس نے چھڑوایا۔انہوں نے کہاکہ شریف برادران پاک فوج کوبھی پنجاب پولیس کوبناناچاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں عمران خان کاوکیل ہوں اورہرجگہ وکالت کرتارہوں گا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان لال حویلی نہیں آئے توکوئی بات نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ اب ملک بڑی خانہ جنگی سے بچ گیاہے ۔شیخ رشید نے کہاکہ نوازشریف نے ججزکوخریدنے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہاکہ سب پانامالیکس پرتبصرے کررہے ہیں کوئی بھارت پرتبصرہ نہیں کرتا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ پرویزرشید کی قربانی قبول نہیں اصل بندہ سامنے لایاجائے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں