اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور جنرل سیکرٹری جانگیر ترین کیخلاف الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی ، جس سماعت چیف الیکشن کمشنر نے کی ، پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں حامد خان نے شرکت کی، انہوں نے اس موقع ان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان اور جہانگیر ترین پیش نہیں ہوئے اس لیے ریفرنس کو آج مسترد کیا جائے، چیف الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ان ریفرنس میں عمران خان اور جہانگیر ترین کا حاضر ہونا ضروری تھا ،بال ہمارے کورٹ میں آگئی ہے ، فیصلہ ہمیںکرنا ہے۔ الیکشن کمشنر نے عمرا ن خان اور جہانگیر ترین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کو 16نومبر کو طلب کیا ہے اور کہاہے کہ وہ ان ریفرنس پر اپنا جواب جمع کروائیں ۔ یاد رہے کہ اسے قبل وزیراعظم نواز شریف سے پانامہ لیکس معاملے پر سپریم کورٹ نے دو دن میں جواب جمع کروانے کا کہا تھا ۔