اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمرا ن خان نے کہاہے کہ نوازشریف ایک مجرم ہے اس کووزیراعظم تسلیم نہیں کرتا۔عمران خان نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف ایک مجرم ہے اس کووزیراعظم تسلیم نہیں کرتا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کونئے آرمی چیف کاتقررنہیں کرناچاہیے کیونکہ ان کے خلاف کیس اب سپریم کورٹ میں ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم مجرم ہے اس کونئے آرمی چیف کاتقررنہیں کرناچاہیے ۔
عمران خان نے کہاکہ پہلے بھی نوازشریف نے پرویزمشرف کوآرمی چیف مقررکرکے اچھے افسرو ںکونظراندازکیاتھا اورغلط فیصلہ کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ قوم کومبارک ہوکہ آج یوم جشن منائے گی اوراس جشن میں فیملیزبھی آئیں گی۔انہوں نے کہاکہ جس پارٹی کاسربراہ کرپٹ ہووہاں کیسے احتساب ہوسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ جوانقلاب چاہتے تھے آج اس کی شروعات ہوگئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جب عوام سڑکوں پرنکلتی ہے تواس کانتیجہ بھی نکلتاہے ۔انہو ں نے کہاکہ موجود ہ حالات میں نوازشریف کی حکومت دھکاسٹارٹ حکومت ہے اوراب توپانامالیکس کاکیس سپریم کورٹ میں پہنچ گیاہے ۔انہوں نے کہاکہ اب ظالموں کاسورج غروب ہونے والاہے ۔عمران خا ن نے کہاکہ سپریم کورٹ جوفیصلہ دے گی اس کوقبول کریں گے ۔۔ عمران خان نےکہاکہ سکیورٹی لیکس پر اصل شخص کی قربانی کا بھی مطالبہ کیا ۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے واضح کیا کہ انہیں عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے اور وزیراعظم کا پاکستا ن کی اعلیٰ ترین عدالت میں احتساب ہونا اچھی بات ہے ۔
نئے آرمی چیف کاتقرر،عمران خا ن نے حکومت کےلئے نئی پریشانی پیداکردی
2
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں