جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

عمران خان ،شاہ محمود قریشی سے رابطے ،ایک اور جماعت نے تحریک انصاف کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کردیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد/کراچی( این این آئی)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے رابطے کے بعد پیپلز پارٹی ورکرز نے بھی تحریک انصاف کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے اس میں شرکت کا اعلان کر دیا ۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان او ر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا پیپلز پارٹی ورکرز کی سرپرست ناہید خان اور مرکزی صدر ڈاکٹر صفدر عباسی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پیپلز پارٹی ورکرز کی قیادت نے تحریک انصاف کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے کارکنوں پر تشدد اور گرفتاریوں کی پرشدید الفاظ میں مذمت کی ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی قیادت کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے یقین دلایا گیا کہ پیپلز پارٹی ورکرز کے کارکن ہر ممکن طو رپر تحریک انصاف کے احتجاج میں شریک ہوں گے۔

علاوہ ازیں ناہید خان اور صفدر عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات دن بدن بگڑتے چلے جارہے ہیں ۔حکمران اپنے اقدامات سے ملک کو تیزی سے انار کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں وزیر اعظم کے تینوں بچوں پر سنگین الزاماگ لگے ہیں اور انکی طرف سے دئیے گئے متضاد بیانات اور حکومت کی طرف سے معاملات کی تحقیقات میں عدم دلچسپی سے وزیر اعظم کی سیاسی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور انکی حکومت کا اخلاقی جواز ختم ہو گیا ہے

۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامی کے اجلاس کی خبر کے لیک ہونے کے بعد سیاسی حکومت اور افواج پاکستان کے درمیان تناؤ میں مزید اضافہ ہو اہے اور آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیانات او رکور کمانڈرز کانفرنس کی پریس ریلیز اس کے عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمو دقریشی سے رابطے کے بعد پیپلز پارٹی ورکرز تحریک انصاف کے احتجاج کی حمایت کرتی ہے اور جہاں جہاں ممکن ہوا ہمارے کارکن تحریک انصاف کے احتجاجی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ آج ہفتہ کے روز کراچی پریس کلب کے باہر بھی مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…