اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف سی کے 500 اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے ایف سی اہلکاروں کو دو نومبر کے تحریک انصاف کے دھرنے کے پیش نظر طلب کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ایف سی کے 500 اہلکار اسلام آباد پہنچے جن کو 9 بسوں کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا ایف سی اہلکاروں کو وزارت داخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد بلایا گیا ہے جو دو نومبر کو تحریک انصاف کے دھرنے کے موقع پر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
دوسری جانب سیکورٹی اطلاعات کے پیش نظروفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترنول میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد پولیس نے تھانہ ترنول کی حدود میں سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے ترنول میں 200 گھروں کے علاوہ رہائشی اور کمرشل پلازوں کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران پولیس نے درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے پولیس نے گرفتار افراد کو تھانہ ترنول منتقل کر دیا۔
500 ایف سی اہلکاروں کا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا، کنٹرول سنبھال لیا
26
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں