ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہربھرکے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،حالات انتہائی کشیدہ

datetime 25  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے دستے پہنچ گئے،شہربھرکے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے کے فوراً بعد پاک فوج کے دستے علاقے میں پہنچ گئے ہیں ،بلوچستان حکومت نے کوئٹہ بھر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام عملے کو طلب کرلیا ہے ،کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4اہلکار زخمی ہوگئے ،سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے،تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔پیر کی شب کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر پردھاوا بول دیا اور فائرنگ شروع کردی جس سے چار اہلکار زخمی ہوگئے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی اور دیگر سیکورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔حملہ آواروں کی تعداد پانچ سے چھ بتائی جاتی ہے،ٹریننگ سینٹر میں500زیر تربیت اہلکار موجود ہیں،ڈی آئی جی کے مطابق حملہ آور ہاسٹل میں گھس کر فائرنگ کررہے ہیں،اس سینٹر میں صوبہ بھر سے آئے ہوئے ریکروٹس موجود ہوتے ہیں۔تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی ٹریننگ سینٹر پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف فوری طور پرآپریشن شروع کردیا گیا ہے اور شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو طلب کرلیا گیا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے مین ہاسٹل پر 5 سے 6 دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے بعد فوری طور پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے، ایف سی اور پاک فوج کیدستوں نے عمارت کو گھیرے میں لے کر پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…