جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی فوج کا حملہ،معصوم بچے زد میں آگئے،پاک فوج کابھرپورجواب

datetime 19  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /کوٹلی (این این آئی)بھارت کی جانب سے ایک بار پھر ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہوگئے ٗ پاک فوج کی جوابی کارروائی کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے نکیال سیکٹر کے گاؤں ترکنڈی ریتلہ، پلانی، داتوِٹ کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے گیارہ سال کا ولید اور تین سال کی حلیمہ زخمی ہو گئے ٗ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے سول ہسپتال نکیال لا یا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کر کے دشمن کی بندوقیں خاموش کروا دیں ادھر ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت نے ایک مرتبہ پھر 19 اکتوبر کو رات گئے ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف وزری کی ہے ٗبھارت نے ایل او سی پر کیرالہ سیکٹر میں پاکستانی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کا پاکستانی فورسز نے بھر پور جواب دیا۔اپنے دوسرے ٹوئٹ میں نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھار ت نے ایک ہی دن میں دوسری مرتبہ شام 4 بجے کیرالہ سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، جس کا پاکستان آرمی نے بھر پور جواب دیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…