بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان 30اکتوبر کواسلام آباد میں نہیں کہیں اور نظرآئیں گے،حکومت نے اپنے عزائم واضح کردیئے

datetime 16  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان 30اکتوبر اسلام آباد میں نہیں کہیں اور نظرآئیں گے ٗ سازش سے حکومت کا تختہ الٹنے والے عوام کے ہمدرد نہیں ہوسکتے ٗوزیراعظم نے قوم کی خدمت کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی ٗ عوام 2018 کے انتخابات میں شیر پر مہر لگا کر مخالفین سے بدلہ لیں گے ٗکے پی کے میں درجنوں کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کرلئے گئے ۔اتوار کو مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ امن کی ضرورت سب سے زیادہ پاکستان کو ہے ٗ وزیر اعظم نواز شریف کا ایجنڈا بھی امن اور روشنی دینا ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے 30 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ قوم نے عمران خان کا رائے ونڈ مارچ کو ناکام بنایا ٗوعدہ کرتا ہوں کہ وہ 30 اکتوبر کو بھی نظر نہیں آئیں گے وہ ہوں گے کہاں؟ یہ بعد میں بتاؤں گا۔عمران خان کی جانب سے وزیر اعظم سے استعفے لینے کے مطالبہ پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ یلغار کی سیاست نہیں کرتی ٗدہشتگردی کا خاتمہ اور ترقی کا سفر نواز شریف نے شروع کیا ٗیہ نہیں ہوسکتا کہ عوام تکلیف میں ہوں اور وزیراعظم چین سے سوئیں۔پرویز رشید نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں شیر پر مہر لگا کر مخالفین سے بدلہ لیں گے، وزیراعظم نے قوم کی خدمت کیلیے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کے حوالے سے انہوں نے جلسے کے شراء کو بتایا کہ ہم نے عمران خان کی جماعت کو خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کا موقع دیا ٗمسلم لیگ (ن) آج بھی خیبرپختونخوا میں اپنی اکثریت ثابت کرسکتی ہے تاہم ہم نے پی ٹی آئی کو موقع دیا کہ خیبر پختونخوا سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے۔صوبے میں تحریک انصاف کی جانب سے ایک ارب درخت لگانے کی مہم پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف درخت لگائے ٗمسلم لیگ ن کے کارکن ان درختوں کو پانی دیں گے، مردان سے اٹک تک کوئی ایک درخت دکھا دیا جائے ٗ درختوں کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کرلیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چاہتے تو پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا میں حکومت نہ بنانے دیتے ٗآج بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہماری محتاج ہے ٗچاہیں تو ایک اشارے پر پی ٹی آئی کو کے پی اسمبلی سے باہر نکال دیں اور اپنی اکثریت ثابت کر دیں۔پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے کبھی یلغار کی سیاست نہیں کی، جلسے کو دیکھ کر میں نہیں کہہ سکتا کہ کسی کے گھر پر حملہ کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنا سکھ اور چین عوام کیلئے قربان کر دیا ٗہمارا اور آپ کا دکھ سکھ کا رشتہ ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی چودھری احسن اقبال نے کہا کہ 2012ء تک پاکستان میں دہشتگردی عروج پر تھی تاہم آج ملک میں امن ہے اور دہشتگرد بھاگ رہے ہیں ٗاحسن اقبال نے کہا کہ سی پیک پورے ملک کا منصوبہ ہے۔ اس سے پورا ملک فائدہ اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پچھلے ایک سال میں کے پی کیلئے 100 سے زائد منصوبے بنائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان ترقی کرنے لگتا ہے کچھ لوگ اندر سے ہی اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو عمران کان کی سیاست کی وجہ سے آئندہ انتخابات میں دو تہائی ووٹ ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران اسی طرح سڑکوں پر لیفٹ رائٹ کرتا رہے گا اور ہم پاکستان کی ترقی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی وجہ سے آج پاکستان کو سرمایہ کاروں کی جنت کہا جاتا ہے۔ سی پیک سے پنجاب اور سندھ کی نسبت بلوچستان اور خیبر پختونخوا زیادہ فائدہ اٹھائیں گے۔ اس موقع پر چودھری احسن اقبال نے جمشید خان کو (ن )لیگ میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پر امیر مقام نے بھی خطاب کیا اور پی ٹی آٰئی کی صوبائی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…