راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن ا?ف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے بھر پور جواب دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ار) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن ا?ف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی گئی تاہم پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا گیا جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ صبح ساڑھے 4 بجے سے 7 بجے تک جاری رہا تاہم فائرنگ سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت متعدد بار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے، گزشتہ ماہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 9 زخمی ہو گئے تھے۔