بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت نے بلوچستان میں بھیانک منصوبہ بنا لیا کیا ہو سکتا ہے؟پاک فوج کو الرٹ کر دیا گیا!!!

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( آن لائن )انتہا پسند بھارت نے بلوچستان میں بدامنی کا نیا منصوبہ بنالیا۔ محرم الحرام کے دوران بھارت افغانستان کے ذریعے بلوچستان میں بدامنی پھیلا سکتاہے۔ پاک افغان بارڈر کے قریب سے مشکوک افراد کو دھرلیا گیا۔لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت اور پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے بعد صوبائی دارلحکومت کوئٹہ اور ملک کے دیگر شہروں میں دہشتگردی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ۔انتہا پسند بھارت محرم الحرام کے دوران بلوچستان میں دہشتگردی کرواسکتا ہے۔ ممکنہ خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جارہے ہیں۔،عبدالرزاق چیمہ کے مطابق امکان ہے کہ بھارت اففانستان کے ذریعے بلوچستان میں دہشتگردی کرواسکتا ہے۔دوسری جانب کمشنر کوئٹہ ڈویڑن امجد علی خان نے بتایا کہ انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر پاک افغان بارڈر کے قریب سے پندرہ سے بیس مشکوک افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔کوئٹہ میں یوم عاشور پر جلوس کی حفاظت کے لیے پولیس ،ایف سی ، لیویز اوراے ٹی ایف کے دس ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں اورہیلی کاپٹرز کی مدد سے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔
دوسری جانب کوئٹہ میں یوم عاشورہ کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے پاک فوج شہر کے تین مقامات پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے اسٹینڈ بائی ہو گی جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائیگی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 12 اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس آج معطل رہے گی مارگٹ اور ہزارہ ٹاؤن سے آنیوالی جلسوں کی سیکورٹی بھی سخت کر دی جائیگی تفصیلات کے مطابق یوم عاشورہ کے موقع پر آج کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں گزرنے والے جلوسوں کے روٹس سے آنے اور جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا 63 کیمروں جلوسوں کی نگرانی کی جائیگی ایف سی، پولیس اور لیویز کے اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا جبکہ پہاڑی میدانوں میں لیویز اور بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو بھی تعینات کر دیا جوکہ پاک فوج شہر کے تین مقامات پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے اسٹینڈ بائی ہو گی جلوسوں کے مانیٹرنگ کیلئے ڈی آئی جی آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائیگی اور آج کوئٹہ سمیت بلوچستان کے12 اضلاع جھل مگسی، بولان، نصیرآباد، جعفرآباد میں موبائل سروس بند رہے گی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم عاشورہ آج نہایت عقیدت واحترام سے منایا جائیگا کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عام تعطیل ہو گی علمدار روڈ سے ذوالجناح کے جلوس برآمد ہو نگے صوبائی حکومت نے سیکورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کر دیئے گئے جلوس گزرنے والے تمام روٹس کو مکمل طور پر سیل کر دیا اور کسی کو بھی آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…