منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’بھارت کا سرحد سیل کرنے کا فیصلہ‘‘ چین نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )بھارت کی طرف سے پاکستان کے ساتھ سرحد مکمل طورپر بند کرنے کا اعلان انتہائی غیر معقول ہے ، اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو بڑا دھچکا لگے گا ، اڑی حادثہ کی حتمی تحقیقات ابھی تک منظر عام پر نہیں آئیں اور نہ ہی ایسی کوئی شہادت ملی ہے کہ اس حملے میں پاکستان کا ہاتھ ہے ، اس لئے اس موقع پر بھارت کی طرف سے پاک بھارت سرحد کو سیل کرنے کا فیصلہ بہت غیر معقول ہے ، چین اور پاکستان سدا بہار دفاعی شراکت دار ہے ،بھارت کے اس فیصلے سے چین پاکستان بھارت تعلقات مزید پیچید ہ ہوجائیں گے۔ان خیالات کا اظہار چین کے معروف تجزیہ نگار اور انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز شنگھائی اکیڈیمی ہو زی یانگ نے گلوبل ٹائمز میں اپنے ایک تجزیے میں کیا ہے ،وہ بھارتی وزیر داخلہ را جناتھ سنگھ کے اس اعلان پر تبصرہ کررہے تھے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت دسمبر 2018ء تک پاکستان کے ساتھ اپنی 3323کلومیٹر طویل سرحد مکمل طورپر سیل کر دے گا۔تجزیہ نگار ہو کا کہنا ہے کہ مکمل طورپر سرحد سیل کرنے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت اور بات چیت میں رکاوٹ پیدا ہو جائے گی جو پہلے ہی بہت کم ہوتی ہے۔دریں اثنا انسٹی ٹیوٹ آف سدرن اینڈ سینٹر ل ایشین سٹیڈیز شنگھائی کے ڈائریکٹر وانگ ڈی ہوا نے کہا ہے کہ سرحد سیل کرنے سے دونوں ممالک کے درمیان امن کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو دھچکا لگے گا ، اس سے سرد جنگ کی ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے اور اس سے بھارت اور آزاد کشمیر کے درمیان باشندوں میں نفرت میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کا پر امن حل چین کی سلامتی خاص طورپر مغربی علاقوں کیلئے ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…