سکھر (آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو بند کرنے کی بڑی بات کرنے والوں نے اگر اسلام آباد سیل نہ کیا تو نواز شریف اور مضبوط ہوں گے پیپلزپارٹی کی جنگ پارلیمنٹ اور جمہوریت کے لئے ہے فیصلے سڑکوں پر ہو نا ہیں تو پارلیمنٹ کی صرورت نہیں ۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف پانامہ لیکس میں پھنس چکے ہیں ملکی صورت حال میں گرما گرمی چل رہی ہے ایک جماعت نے اسلام آباد کو سیل کرنے کی بڑی بات کر دی ہے اگر اسلام آباد کو سیل نہ کیا جائے تو نواز شریف مضبوط ہوں گے کمزور نہیں ہوںگے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جنگ ہمیشہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کے لئے ہوتی ہے پیپلزپارٹی نے جمہورتی کے لئے قربانیاں دی اور جمہوریت اور پارلیمنٹ کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ اگر وزیر اعظم کے خلاف کرپشن کے الزامات ہوں تو فیصلہ عوام کو کرنا چاہئے جس کی لاٹھی اس کی بھینس سے نظام کو فائدہ نہیں ہو گا اگر فیصلے سڑکوں پر ہوں گے تو پھر پارلیمنٹ کی ضرورت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ کا نہ ہونا پاکستان کی بڑی کمزوری ہے حکومت کو فوری طور پر وزیر خارجہ کو نامزد کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی کوششیں کر رہا ہے سارک کانفرنس کا نہ ہونا بڑی ناکامی ہے بھارت پاکستان کو خطے میں تنہا کرنے کی کوششیں کر رہا ہے وزیر اعظم کو اقوام متحدہ میں بھارتی مداخلت اور کلبھوشن یادیو پر بات کرنی چاہئے تھی