جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’ہم نے سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت پاکستان کو دیدیئے‘‘ جلد وڈیو بھی جاری کر رہے ہیں‘ مودی سرکار نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی سرکارناقدین کو خاموش کرانے کیلئے جلد سرجیکل سڑائیکس کی ویڈیو جاری کرے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت کنٹرول لائن کے دوسری طرف پاکستان کے علاقے میں سرجیکل سٹرائیک کے دعوے کو ثابت کرنے کیلئے ویڈیو جاری کر سکتی ہے۔بھارتی فوج نے فوٹیج جاری کرنے کیلئے منظوری دید ی ہے تاہم اسکی حتمی منظوری کیلئے وزیراعظم آفس کی طرف سے انتظار ہے۔کنٹرول لائن کے دوسری طرف پاکستان کے علاقے میں سرجیل سٹرائیک کے دعوے کے بعد اپوزیشن لیڈر وں اور جماعتوں نے مودی حکومت سے سٹرجیکل سڑائیک کے بارے میں ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھاجبکہ اڑی حملے اور سرجیکل سڑائیک کے ڈرامے کے بعد اب بھی بھارتی میڈیا جھوٹ بولنے سے باز نہ آیا،بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ مبینہ سرجیکل سڑائیک کے بعد پاکستانی ہیکرز نے بدلہ لینے کیلئے متعددبھارتی ویب سائٹوں پر حملہ کردیا۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سرجیکل سڑائیک کے بعدمختلف بھارتی ویب سائٹس کو پاکستانی ہیکروں کی جانب سے سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اورپاکستانی ہیکرزکا دعویٰ ہے کہ ان کا یہ اقدام سرجیکل سڑائیک کا انتقام ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہیک کی جانے والی مختلف ویب سائٹوں پر ہیکرز نے یہ پیغامات چھوڑے ہیں کہ ہم ناقابل شکست ہیں ،تم نے اپنے ملک کے دفاع کے نام پر کشمیر میں معصوم لوگوں کو قتل کیا ،تم نے سرحد پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی اور اسے سرجیکل سڑائیک قرار دیا اب تم سائبر جنگ کی آگ کا مزہ چکھو۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اڑی حملے کے بعد قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور انکے پاکستانی ہم منصب ناصر خان جنجوعہ کے درمیان پہلے رابطے کے دوران بھارت نے گزشتہ ہفتے کنٹرول لائن کے دوسری طرف کی گئی مبینہ سرجیکل سٹرائیک کی تفصیلات سے آگاہ کردیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور انکے پاکستانی ہم منصب ناصر خان جنجوعہ سے کہا کہ بھارت اپنے مفادات کی حفاظت کرنے کا حق رکھتا ہے۔دو روز قبل پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں دونون جانب سے کشیدگی میں کمی پر اتفاق کیا گیا تھا اس کی تصدیق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کی تھی۔واضح رہے کہ بھارت نے کنٹرول لائن کے دوسری طرف پاکستان کے علاقے میں سرجیکل سٹرائیک کاجھوٹا دعویٰ کیا تھا جسے پاک فوج نے سختی سے مسترد کردیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…