پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

’’پاکستان کے سب بڑے سر جوڑ کر بیٹھ گئے‘‘ یہ کام فوری کریں‘اہم ترین فیصلے کر لئے گئے

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وفاق نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے صوبوں سے مکمل تعاون کرے گا۔ وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں نیشل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے جائزے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی، وزیر اعظم آزاد کشمیر، دفاع، داخلہ اور خزانہ کے وفاقی وزرا، مشیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ، آئی ایس آئی ، آئی بی اور ایم آئی کے سربراہان اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی شریک ہیں۔اجلاس کے دوران عسکری قیادت نے لائن آف کنٹرول کی صورت حال اور بھارتی جارحیت کے جواب میں کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی، اس کے علاوہ وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور اور نیشنل ایکشن پلان کی ٹاسک فورس کیسربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے20 نکاتی نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد سے متعلق صوبوں کیمسائل پر بھی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں صوبوں کیساتھ انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کو مزید موثر بنانے کا جائزہ اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف اقدامات تیز کرنے پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے، وفاق نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے صوبوں سے مکمل تعاون کرے گا ۔نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے یہ اب تک کا ہونے والا اہم ترین اجلاس ہے جس میں وزیر اعظم کے علاوہ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی، ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو، چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہیں۔اس کے علاوہ اگست کے مہینے میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے بنائی جانے والی ٹاسک فورس بھی اس اجلاس میں اپنی روپورٹ پیش کرے گی جس میں یہ بتایا جائے گا کہ قومی ایکشن پلان پر کس حد تک عمل درآمد ہوا، کون سے علاقوں میں پیش رفت ہوئی اور کہاں مسائل کا سامنا ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے قائم کی جانے والی ٹاسک فورس میں تمام متعلقہ اداروں اور وفاقی و صوبائی ایجنسیوں کے سینیئر افسران شامل ہیں۔اس کے علاوہ اجلاس میں شریک چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے اپنے خدشات سے آگاہ کریں گے اور اپنے صوبے میں پلان پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کریں گے۔اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ساتھ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر اطلاعات پرویز رشید، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی، سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری، آرمی چیف راحیل شریف، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ناصر جنجوعہ، ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان، ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا، ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس میجر جنرل ندیم ذکی منج اور ڈائریکٹر جنرل کاؤنٹر ٹیرارزم میجر جنرل طارق قدوس شریک ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…