جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان نے بھارت پر بڑی پابندی عائد کر دی پاکستان کا بھرپور جوابی اقدام ،بھارتی حکام کی دوڑیں لگ گئیں

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی جانب سے بھارتی کمرشل طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود  میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے ۔ جس کے بعد بھارتی سول فضائی حکام کی دوڑیں لگ گئی ہیں ۔بھارت کی تمام فضائی کمپنیوں کو دنیا بھر میں اپنی پروازوں کے لئے روٹ کو فوری طور پر تبدیل کرنا پڑ گیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق پاکستان نے اپنی فضائی حدودمیں بھارت کے کمرشل طیاروں کے نچلی سطح کی پروازکرنے پرپابندی لگادی،اسکے نتیجہ میں امریکہ، یورپ اورخلیجی ریاستوں کیلئے انڈین پروازوں کوروٹ تبدیل کرناپڑ سکتاہے۔بھارتی میڈیاکے مطابق پاکستانی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹ میں کہاگیاکہ لاہورکے اوپرسے گزرنے والے بھارتی مسافرطیارے اب29ہزارفٹ سے زائدبلندی پرپروازکرینگے ،آپریشنل وجوہات کی بناپریہ پابندی ماہ اکتوبرکیلئے نافذالعمل ہوگی۔قبل ازیں گزشتہ پیرکے روزایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی کی فضائی حدودسے گزرنے والے تمام سول طیاروں کو33ہزارفٹ کی بلندی پرپروازیقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع کاکہناہے فضائی حدودکانچلاحصہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی پروازوں کیلئے مخصوص کردیاگیاہے۔ادھرایک سابق بھارتی عہدیدارکاکہناتھاکہ پاکستان کی طرف سے اس پابندی کے نتیجہ میں ہمارے مسافرطیاروں کولمباراستہ اختیارکرناپڑیگاجس سے پروازیں تاخیرکاشکارہونگی۔خیال رہے کہ صرف پی آئی اے کی پروازیں ہی بھارت آتی ہیں جبکہ بھارت کاکوئی طیارہ پاکستان نہیں جاتا،تاہم مشرق بعید،مغربی ایشیا،یورپ اورامریکہ جانے کیلئے پاکستان کی فضائی حدودایک مشہورراستہ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…