اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

5کلو میٹر تو دور کی بات ایک انچ بھی قدم آگے بڑھایا تو ٹانگیں کاٹ کر رکھ دیں گے پاک فوج کا ایسا بیان کہ بھارتیوں کے اوسان خطا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016 |

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف وزری کی گئی جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر پیر کی صبح 4 بجے سے فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ، بھارتی فوج کی جانب سے افتخار آباد سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیاگیا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ 5 روز میں تیسری بار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے، پہلے بھارتی فوج نے پونچھ بٹل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کر کے پاک فوج کے دو جوانوں کو شہید کیا اور دو روز قبل بھی بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی۔پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا گیا اور ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارت کا کافی جانی و مالی نقصان ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پاک فوج ہے، کوئی سرحد پار کر کے 5 کلو میٹر تو کیا ایک انچ بھی آگے بڑھ کر دکھائے تو ٹانگیں کاٹ کر رکھ دیں گے ۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…