منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’بھارت کا جنگی جنون ‘‘ چیف جسٹس آف پاکستان کے زبردست اقدام نے عوام کے دل جیت لئے

datetime 30  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے حالیہ واقعات کے بعد خطے میں امن و امان کی بدلتی صورتحال پیش نظر پاکستان و بھارت سے مختلف لوگوں کے بیانات سامنے آرہے ہیں اوراب چیف جسٹس پاکستان نے بھارت میں کانفرنس میں شرکت کی دعوت مسترد کر دی ہے۔کانفرنس 21 سے 23 اکتوبر کو نئی دلی میں ہونا ہے۔ اس معاملے پر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے اس سلسلے میں اپنے بھارتی ہم منصب کو خط لکھا ہے اور کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کانفرنس میں شریک نہیں ہو سکتا۔
جبکہ دوسری جانب کنٹرول لائن اور مقبوضہ کشمیر میں بگڑتے حالات پر وفاقی کابینہ کا اجلاس اب سے کچھ دیر میں ہوگاجبکہ کابینہ کی سلامتی کونسل چار اکتوبر کو صورتحال پر غور کرے گی۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ جنگی جنون کو ہوا دےکر خطےکاامن داؤپرنہ لگایاجائے، شیطانی منصوبوں کامنہ توڑجواب دیں گے۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے کنٹرول لائن پر بھارتی سیکورٹی فورسز کی بلااشتعال جارحیت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے کئے ہیں جن کے تحت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اور قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آئندہ منگل کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو ہو گا۔مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے ایل او سی کی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی اور جامع رپورٹ بھی جمع کرا دی ہے‘ وزیراعظم نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔قبل ازیں پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان بھی بات چیت ہوئی ہے۔آرمی چیف نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے فوج کی تیاریاں مکمل ہیں جبکہ میاں نواز شریف کاکہناتھاکہ پوری قوم فوج کے ساتھ ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…