بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

جھوٹ پر جھوٹ ، بھارتی فوج کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے بعد ڈی جی ایم اوز کی ہاٹ لائن پر ہونے والی گفتگو کے دوران ایک اور بھارتی جھوٹ پکڑاگیا ۔ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے بتا یا کہ گزشتہ رات لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جارحیت کے بعد پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس میں بھارتی ڈی جی ایم او نے الزام لگا یا کہ لائن آف کنٹرول پر نقل و حرکت دیکھی گئی تھی جس پر بھارتی فورسز نے کارروائی کی ۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے بتا یا کہ جب گراؤنڈ پر صورتحال دیکھی گئی تو وہاں نقل و حرکت کا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایل او سی دراندازی روکنے کے لیے زبردست نظام لگا رکھا ہے اور وہاں بھارتی سیکیورٹی کے تین حصار بنا رکھے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سیکیورٹی حصار ایل او سی سے 3,4کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے جس کی باڑ میں بجلی دوڑ رہی ہے ،اس باڑ پر پرندہ بھی جل جاتا ہے ۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر مورچے اور گراونڈ سینسرز لگے ہوئے ہیں ،کیا سخت سیکیورٹی کے باوجود در اندازی کا الزام بھارتی سسٹم کی ناکامی ہے ؟۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ریاستی پالیسی ہر قسم کی در اندازی کی حوصلہ افزائی نہ کرنا ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ روس کے ساتھ کافی عرصے سے فوجی سفارتکاری چل رہی تھی جس کی وجہ سے مشترکہ جنگی مشقعوں کا آغاز ہوا جو کہ پاکستان کی بڑ ی کامیابی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جس طرح سے پاکستان نے کارروائی کی اس کو ساری دنیا مانتی ہے اور دنیا ہمارے تجربے سے فائدہ اٹھاناچاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج کادنیامیں کوئی ثانی نہیں ہے لیکن بھارتی فوج بزدلی کی نشانی ہے ۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…