اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے پاکستان کے خلاف سرجیکل آپریشن کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب سے سرجیکل آپریشن کیا گیا جس میں دہشت گردوں اور ان کو پناہ دینے والوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم پاک فوج نے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر کوئی سرجیکل آپریشن نہیں ہوا بھارت کی جانب سے جھوٹا بیان جاری کیا گیا ہے،بھارت نے کراس فائرنگ کو سرجیکل آپریشن کا نام دیا ہے اگر سرجیکل آپریشن کیا گیا تو بھارت کو اسی انداز میں جواب دیں گے ۔بھارت وزارت دفاع نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب سے اپنے قوم کے دفاع کے لئے سرجیکل حملہ کیا ہے جس سے دہشت گردوں اور ان کو پناہ دینے والوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے،بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن (ڈی جی ایم او)لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے کہا ہے کہا ہے آئندہ ایسے حملے نہیں کریں گےاس حوالے سے پاکستان کو بتادیا گیا ہے ۔ڈی جی ایم او کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے پار دہشت گردوں کے لانچنگ پیڈ تھے جہاں سے وہ کشمیر میں حملوں کے لئے جانے کا انتظار کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس آپریشن کے دوران کچھ اشیاء بھی برآمد کی ہیں جن میں جی پی ایس بھی شامل ہیں جن پر پاکستانی لکھا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ تھے جہاں پر ان کو تربیت دی جارہی تھی ،بھارتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اڑی حملے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کے نمونے اسلام آباد سے شیئر کئے جائیں گے ہم اس سلسلے میں مکمل طور پر تیار ہیں امید ہے پاکستان ہم سے مکمل تعاون کرے گا جبکہ گرفتار افراد تک پاکستان قونصلر رسائی دینے کے لئے بھی تیار ہیں یہ پریس کانفرنس وزارت خارجہ اور دفاع نے مشترکہ طور پر منعقد کی گئی تاہم بھارتی عہدیدار صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے بغیر پریس کانفرنس سے اٹھ کر چلے گئے ۔ پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا بیان جاری کیا گیا ہے جس میں 2 فوجی جوانوں کے شہید ہونے کی تصدیق کی گئی ہے اور لائن آف کنٹرول پر شدید فائرنگ کے تبادلے کا بھی کہا گیا ہے ۔آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں کہا ہے کہ فائرنگ کا یہ تبادلہ گزشتہ شب 2:30 منٹ پر شروع ہوا جو تاحال جاری ہے ،پاکستانی فوجی بھارت کی اس بلا اشتعال فائرنگ کا بھر پور جواب دے رہے ہیں ۔اس سے قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا جس میں سکیورٹی صورت حال اور لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اس اجلاس میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ،وزیر خارجہ سشما سوراج ،وزیر خزانہ ارون جیٹلی ،وزیر دفاع منوہر پاریکر،قومی سلامتی کے مشیر اجیت دیور اور سیکرٹری خارجہ ایس جیش شینکر نے شرکت کی ۔اجلاس میں لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی اور پاکستان کو انتہائی پسندیدہ کا درجہ واپس لینے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ اجلاس میں اوڑی حملے کے بعد لائن آف کنٹرول سے متعلقہ امور بھی زیر بحث آئے جبکہ اجلاس میں فضائی راستے بند کرنے کے آپشن پر بھی غور کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کو انتہائی پسندیدہ ملک کی حیثیت پر نظر ثانی کا اجلاس آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دیا
گیا ہے جبکہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ بھارت پاکستان کیساتھ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کا معاہدہ بھی جلد ختم کرنے کا اعلان کر دے گا تاہم پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ترجمان عاصم سلیم باجوہ نے سرجیکل آپریشن کے حوالے سے بھارتی دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے صرف کراس فائرنگ کی گئی ،اس طرح کی فائرنگ بھارت کی جانب سے ماضی میں بھی کی جاتی رہی ،بھارت نے کراس فائرنگ کو سرجیکل آپریشن کا نام دیا ہے جو سراسر جھوٹ ہے ،ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی فائرنگ کا پاک فوج کی جانب سے بھر پور جواب دیا گیا ہے اگر بھارتی کی جانب سے سرجیکل آپریشن کی گئی تو اس کا اسی انداز میں بھر پور جواب دیا جائیگا ۔
بھارت کا پاکستان پر حملہ ۔۔۔!افواج پاکستان کی تیاری دیکھتے ہی ہندوستان بوکھلا گیا ۔۔ غلطی ہو گئی آئندہ ایسا نہیں ہوگا ۔۔بھارتی فوج نے معافی مانگ لی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ونڈر بوائے
-
سوزوکی نے اپنی مشہورزمانہ گاڑی پربڑی آفر لگا دی
-
پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ ، نوٹیفکیشن جاری
-
750 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے لکھ پتی بن گئے
-
این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ، شدید سردی اور برفباری کی لہر کا امکان
-
بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا، پنجاب میں بارش کا کتنا امکان؟
-
ہمارا جہاز، طیارہ اوریونٹ کہاں ہے پاکستان کو سب پتہ تھا، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف
-
عمرہ پر جانے والوں کیلئے خوشخبری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل
-
فضائی روٹس بند،پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا نیا نوٹم جاری
-
بھائیوں کے سامنے بہن اغوا، بااثر زمیندار کی ڈیرے پر لے جاکر لڑکی کیساتھ زیادتی
-
چار ہزار سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ، ایف آئی اے نے بڑا فیصلہ کرلیا
-
پاکستان بھر میں کل 15 جنوری کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
-
پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے؟ پاکستانی عوام کے لیے بڑی خبر















































